Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ ’ضحاک‘ قرار دیدیا

    By Khabrain Newsمئی 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ حالیہ جنگ میں ایرانی قوم کی دلیرانہ مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ ملک امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزید مضبوط اور متحد ہوچکا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں یومِ تحفظِ زبانِ فارسی اور جشنِ عظیم فارسی شاعر ابو القاسم فردوسی کے موقع پر مجبتیٰ خامنہ ای نے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی عوام نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ  میں مقدس دفاع کے دوران یہ ثابت کیا کہ فردوسی کی شاہکار رزمیہ نظم ’’شاہ نامہ‘‘ صرف داستان نہیں بلکہ ایرانی قوم کی حقیقی زندگی اور بہادری کی عکاسی ہے۔

    ایران کے سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ نظم ’’شاہ نامہ‘‘ میں بیان کیے گئے قرآنی اور بہادرانہ تصورات ایرانی معاشرے کے تمام نسلی اور سماجی طبقات کو اتحاد، آزادی اور قومی شناخت کے تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتے ہیں۔

    انھوں نے اپنے بیان میں ایرانی اساطیر کے ظالم کردار “ضحاک” کا حوالہ دیتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کو “ضحاک جیسے جارحین” قرار دیا۔

    سپریم لیڈر نے کہا کہ حالیہ جنگ نے ایرانی قوم کے حوصلے اور مزاحمتی صلاحیت کو مزید مضبوط کیا ہے اور بیرونی دباؤ کے باوجود قوم متحد ہے۔

     

    ضحاک ایران کی تاریخ کا ظالم و جابر ترین بادشاہ تھا۔ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے دونوں شانوں پر دو سانپ پیدا ہو گئے تھے۔

    ان سانپوں کی غذا انسان کا گوشت تھی چنانچہ ضحاک ہر روز کسی نوجوان کو مار کر اس کا گوشت سانپوں کو پیش کیا کرتا تھا۔

     

    جابر حکمراں ضحاک بعد ازاں فریدون کے ہاتھوں مارا گیا۔ جس کے بعد سے فریدون بہادری اور جرات کا استعارہ بن گیا۔

    یاد رہے کہ فروری کے آخری روز اسرائیلی و امریکی حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مارچ کے وسط میں ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

    اپنی تقرری کے بعد نئے سپریم لیڈر تاحال منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی تصاویر یا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔ ان کے بیانات بھی سرکاری چینل پر پڑھ کر سنائے جا رہے ہیں۔ جس کے باعث ان کی زندہ ہونے سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں۔

    امریکا متعدد بار دعویٰ کرچکا ہے کہ جس حملے میں آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوئے تھے اس میں مجتبیٰ خامنہ ای بھی زخمی ہوگئے تھے اور ان کے ٹانگ پر گہری چوٹ آئی تھی جس کے بعد وہ نامعلوم مقام پر زیر علاج رہے ہیں۔

    دوسری جانب ایرانی حکام نے بتایا تھا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل ہوش و حواس میں ہیں اور تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ وہ پاسداران انقلاب کے چند کمانڈرز کے ذریعے اپنے فرمان اور مشورے جاری کرتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق

      ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی

      بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔

      تازہ ترین

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.