وزارت حج نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج ویزوں کا سسٹم دو ماہ قبل بند ہو چکا تھا، اس لیے اب حج ویزہ لگوانے کا کوئی بھی دعویٰ فراڈ پر مبنی ہوگا۔
وزارت کے مطابق شہری غیر مصدقہ ایجنٹس اور جعلی وعدوں سے محتاط رہیں اور صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دی جائے۔





































