Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شام : شہر غوطہ میں بمباری ، جنگی جرم نہیں کیا ؟؟؟ اقوام متحدہ غوطہ میں جنگ کو کیا قرار دیا ؟؟؟

    By Daily Khabrainمارچ 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جنیوا(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے شام کے شہر غوطہ میں بشار الاسد حکومت کی بمباری کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے کہا کہ شام کے شہر غوطہ میں بشار الاسد حکومت کی بمباری جنگی جرائم ہے جس پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زید رعد الحسین نے کہا کہ ان جرائم کا ارتکاب کرنے والے ملزمان سن لیں کہ ان کی شناخت کی جارہی ہے اور مستقبل میں ان پر مقدمہ چلانے کے لیے دستاویزات تیار کی جارہی ہیں، جنگی بندی کی قرارداد پر اتفاق رائے کے باوجود مشرقی غوطہ میں عام شہریوں پر مسلسل بمباری اور گولہ باری کی جارہی ہے، ہم ساری صورت حال کا مشاہدہ کررہے ہیں جو نہ صرف جنگی جرائم بلکہ انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتی ہے، شہریوں کو سرنڈر کرنے یا موت میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔گزشتہ دو ہفتوں سے غوطہ میں جاری شامی اور روسی افواج کی بمباری میں 650 سے زائد شہری جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ماہ شام میں ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کی قراداد بھی منظور کی تھی لیکن شامی اور روسی حکومتوں نے اقوام متحدہ کی دھجیاں اڑا دیں اور قرارداد منظور ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ بمباری کی گئی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے مسلسل جاری ہے۔غوطہ میں ہزاروں شہری بیمار اور زخمی ہیں جو طبی امداد کے منتظر ہیں لیکن شامی حکومت کی مسلسل بمباری کی وجہ سے امدادی تنظیموں کے لیے شہر میں داخل ہونا ناممکن ہوگیا ہے۔ 100 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ترجیحی بنیاد پر علاقے سے انخلا اور فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ شامی فوج نے غوطہ می پمفلٹ بھی گرائے ہیں جن میں شہریوں کو سرنڈر کرنے یا موت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.