ٹوکیو(این این آئی) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اراضی میں ملوث نہیں ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوانِ بالا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شنزوآبے نے کہا کہ ان کی اہلیہ مذکورہ الزامات کی مسلسل تردید کرتی آرہی ہیں کہ وہ اسکول کے منتظم ادارے کو اراضی کے متنازعہ سودے میں ملوث نہیں ہیں۔