واشنگٹن/کابل(آئی این پی) امریکی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں داعش (خراسان) کا سینیئر کمانڈر قاری حکمت اللہ اپنے محافظ سمیت ہلاک ہو گیا، خطے سے داعش کا خاتمہ کردیا جائےگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں داعش (خراسان) کا سینیئر کمانڈر قاری حکمت اللہ اپنے محافظ سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔گذشتہ روز افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے تصدیق کی کہ افغان اسپیشل سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایس ایف) اور امریکی انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے زمینی کارروائی بھی کی،تاہم فضائی حملے میں قاری حکمت اللہ اور اس کے محافظ کو ہلاک کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ خطے سے داعش کا خاتمہ کردیا جائےگا۔دونوں جنگجوو¿ں کو افغانستان کے صوبے فاریاب میں ضلع بال چراغ میں نشانہ بنایا گیا،ازبک شہری قاری حکمت اللہ داعش کا سینیئر کمانڈر تھا اور شمالی افغانستان میں اہم سہولت کار سمجھا جاتا تھا۔