Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • آزاد کشمیر میں دھاندلی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: شرجیل میمن
    • پیپلز پارٹی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کیسا تھ ملکر مظفر آباد میں ہنگا مہ کردیا،رانا ثنا اللہ
    • آزاد کشمیر انتخابات:34‌شکایات درج الیکشن کمیٹی نے کاروائی نہیں کی:شریں رحمان
    • آزاد کشمیر میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی: عطا تارڑ
    • انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!
    • نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کاکروچ نہیں: احسن اقبال
    • اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
    • آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی
    • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، عمان سے بات چیت کا محور آبنائے ہرمز قرار
    • واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 600 عمارتیں جل گئیں، 60 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
    • مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں
    • ایران آئندہ دو برس میں بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر
    • پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • جسپریت بمراہ کی جگہ عاقب نبی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل
    • محمد عامر پی ایس ایل 12 میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر رجسٹر ہوں گے
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکہ مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر آمادہ ، آرمی چیف آئندہ ہفتے کابل جائینگے

    By Daily Khabrainجون 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    qamar bajwa
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اور افغانستان کے مابین حالیہ مہینوں میں کئی ایک اعلی سطحی رابطے ہوئے جنہیں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے ساتھ ساتھ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئندہ ہفتے ایک اعلیٰ سطحی افغان وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا جب کہ پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کابل بھی متوقع ہے۔ باضابطہ طور پر اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم، اسلام آباد اور کابل کے درمیان یہ رابطے ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب افغان حکومت کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان طالبان نے عید پر تین روز کے لیے افغان سکیورٹی فورسز کے خلاف اپنی عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ افغانستان میں اس عارضی جنگ بندی کے لیے امریکہ اور پاکستان نے مل کر اپنا کردار ادا کیا ہے اور امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ایک بریفنگ کے دوران پاکستان کے کردار کے بارے میں پوچھنے پر محکمہ خارجہ کے اعلی عہدیدار نے اسکا براہ راست جواب دینے کی بجائے کہا کہ "یہ افغان حکومت کا اقدام ہے جو افغان عوام کی خواہش کی ترجمانی کر رہی ہے اور یقینا ہمیں امید ہے کہ طالبان اور دیگر تنظیمیں یا ایسے ممالک بھی محدود دورانیے کی جنگ بندی کی برابر حمایت کریں گے جن کا طالبان پر کسی قدر اثر و رسوخ ہے۔” واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے طالبان کو عارضی جنگ بندی کی پیش کش سے پہلے امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے فون پر ہونے والی بات چیت میں پاکستان امریکہ تعلقات اور افغانستان میں سیاسی مفاہمت اور دیگر امور پر گفتگو کی تھی۔ سلامتی کے امور کے تجزیہ کار طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان کے مسئلہ کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لیے ان کے بقول پاکستان کے کردار کو اہم خیال کرتا ہے۔ تاہم، یہ اسی صورت ممکن ہے جب اسلام آباد اور کابل کے درمیان مکمل اعتماد بحال ہو۔ بقول ان کے،” ابھی حال میں افغانستان سے بھی یہ کوشش ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو بہتر کیا جائے اور آپ نے دیکھا ہوں گا کہ مختلف وفود کا تبادلہ ہو رہا ہے اور یا جو آئندہ دنوں میں آئیں گے اور پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستان جا رہے ہیں یہ تمام چیزیں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ پاکستان افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتا تھا اب افغانستان بھی اس کا مثبت ردعمل دے رہا ہے۔” واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کے قومی سلامتی مشیر حنیف اتمر کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد نے پاکستانی عہدیداروں سے افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و استحکام پر عملدرآمد اور دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

      لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

      آزاد کشمیر میں دھاندلی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: شرجیل میمن

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.