تازہ تر ین

سکول کے بچوں کے ساتھ جنسی تعلقات بنا کر استاد نے استاد کے غرور کو خاک میں ملا دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکہ میں مڈل سکول کی ایک خاتون ٹیچر کو میل طلبا کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔میل آن لائن “ کے مطابق یہ واقعہ امریکی شمالی ریاست ڈیکوٹا کے ایک مڈل سکول میں پیش آیا ہے۔ خاتون ٹیچرپر 16اور 15سال کے دوطلباءکے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے قبل ان کو فحش تصاویر اور قابل اعتراض ویڈیو کلپ بھیجنے کا بھی الزا م ہے۔سونن موسر جس کی عمر 37برس ہے دو برس سے لبرٹی مڈل سکول میں پڑھا رہی تھی۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ان کوشکایت موصول ہوئی کے موسر نے اپنے ایک 16سالہ طالب علم کے ساتھ گریول روڈ پر ایک پارک میں جنسی عمل کیاہے جبکہ ایک دوسرے طالب علم نے الزام لگایا کہ اس کی سابق ٹیچر اس کے ساتھ فحش تصاویر شیئر کیا کرتی تھی۔15سالہ لڑکے نے دعویٰ کیا کہ موسر نے اس کوایک فحش ویڈیو بناکر بھی بھیجی تھی جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ مشغول تھی۔پولیس کے مطابق موسر دوسرے لڑکے کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کر سکی اور پکڑی گئی۔طلبا میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ان کی استاد ان کو اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دیدیا کرتی تھی۔سکول کے دیگر سٹاف نے اس بات کا نوٹس لیا کہ موسر کی طلبا کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس کے ایک استاد ہونے کی حدود سے تجاوز کررہی ہیں۔ا س کی ایک ساتھی نے اس واقعہ کی طرف بھی اشارہ کیا جب ایک دن وہ اپنے ایک طالب علم کے ساتھ باسکٹ بال کھیل رہی تھی جو ایک استاد کی حدودسے واضح تجاوز تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain