Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر
    • پاکستان نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
    • برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
    • "ہم آبنائے ہرمز کو طاقت کے ساتھ محفوظ رکھیں گے”: ابراہیم رضائی
    • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
    • قطر میں ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی
    • امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
    • جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ اسٹار جیڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • چین نے سی پیک کے اربوں روپے کے اجبات معاف کرنے سے انکار کر دیا
    • ریٹائرڈ پاکستانی بحریہ کے افسر برطانیہ کے میئر منتخب
    • چین کا نیا اے آئی: GPT-5.5 سے سستا اور زیادہ شفاف
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران نے طرز عمل بتا دیا ،وہ بات نہیں منواﺅں گا جس پر خود عمل نہ کروں ،بر طانوی طرز کا ایسا اصول بتا دیا کہ سب حیران

    By Daily Khabrainاگست 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرا مقصد وزیراعظم یا ایم این اے بننا نہیں، قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اس بات کا تقاضا کبھی نہیں کروں گا جس پر میں خود عمل نہ کروں، برطانوی طرز پرہرہفتے ایک گھنٹہ سوالات کے جواب د وں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں آج اخلاقی طور پر کمزور ترین اپوزیشن کا سامنا ہے ،حزب اختلاف کے پاس مولانافضل الرحمان توہیں مگر اخلاقی وروحانی قوت نہیں،آج اللہ نے آپ کو اخلاقی برتری دی ہے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں نے پارٹی کےلئے بڑی محنت کی،پارٹی کے ابتدائی کارکنوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک مالی طور پر بحران کا شکار ہے، ہمیں ملک کو مالی بحران سے نکالنا ہے، آپ کواپنے مقاصد سے نہیں ہٹنا،عوام نے جس منشور پر ووٹ دیا اسے آگے لےکر چلنا ہے۔سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا مقصد وزیراعظم یا ایم این اے بننا نہیں، قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں،ملک مالی طور پر بحران کا شکار ہے، ملک کو مالی بحران سے نکالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کےلئے بیرون ملک پاکستانیوں سے رجوع کرینگے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کارکردگی کے پہلے 6ماہ انتہائی اہم ہیں، سیاست عبادت سمجھ کر کریں، پرانی سیاست ختم کرنا ہوگی ، اگر خدمت نہ کر سکے تو اے این پی سے بھی برا حال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جہاں امیدوار کا چہرہ تبدیلی سے نہیں ملتا تھا وہاں عوام نے مسترد کردیا ، مجھ پر آج سب سے بڑی ذمے داری آن پڑی ہے ، جدوجہد سے بھرپور زندگی اتار چڑھاو¿ سے عبارت ہوتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ آپ ان کےلئے پالیسیاں بنائیں ،1970 میں عوام نے مستحکم سیاسی اشرافیہ کو شکست دی ، ستر کی دہائی کے بعد آج عوام نے دوجماعتی نظام کو شکست دی ، ایسا تاریخ میں شاذونادرہی ہوتا ہے کہ دوجماعتی نظام میں تیسری جماعت کو موقع ملے ،عوام تبدیلی کےلئے نکلے اور اپنا فیصلہ سنایا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے آپ کو پارلیمان میں بھیجا ہے تاکہ آپ نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں ، عوام چاہتے ہیں کہ پارلیمان ان کےلئے قانون سازی کرے ، آپ نے بحیثیت ٹیم مکمل اتحاد و اتفاق اپنانا ہے۔عمران خان نے کہا کہ عوام ہمیں روایتی سیاسی جماعتوں سے الگ دیکھتے ہیں ، آپ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں اللہ آپ کو وہ عزت دیگا جس کا تصور بھی ممکن نہیں ، انہوں نے کہا کہ میں خود مثال بنوں گا اور آپ سب کو بھی مثال بننے کی تلقین کروں گا۔پاکستان کے متوقع وزیراعظم نے کہا کہ ہماری یہ جدوجہد پاکستان کا مستقبل بدل دے گی ، بائیس سال کی جدوجہد کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہوا ، اس دوسرے مرحلے کیلئے میں نے بائیس برس تیاری کی۔ان کا کہناتھا کہ وزرا کو بھی صحیح معنوں میں جوابدہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج اخلاقی طور پر کمزور ترین اپوزیشن کا سامنا ہے ،حزب اختلاف کے پاس مولانافضل الرحمان توہیں مگر اخلاقی وروحانی قوت نہیں،آج اللہ نے آپ کو اخلاقی برتری دی ہے۔عمران خان نے کہا کہ آپ نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے،آپ نے قوم کا پیسا بچانا ہے تاکہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جاسکے ،میں فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اس کا تقاضا کبھی نہیں کروں گا جس پر میں خود عمل نہ کروں، برطانوی طرز پرہرہفتے ایک گھنٹا سوالات کے جواب د وں گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا

      ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

      این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.