Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • آزاد کشمیر میں دھاندلی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: شرجیل میمن
    • پیپلز پارٹی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کیسا تھ ملکر مظفر آباد میں ہنگا مہ کردیا،رانا ثنا اللہ
    • آزاد کشمیر انتخابات:34‌شکایات درج الیکشن کمیٹی نے کاروائی نہیں کی:شریں رحمان
    • آزاد کشمیر میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی: عطا تارڑ
    • انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!
    • نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کاکروچ نہیں: احسن اقبال
    • اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
    • آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی
    • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، عمان سے بات چیت کا محور آبنائے ہرمز قرار
    • واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 600 عمارتیں جل گئیں، 60 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
    • مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں
    • ایران آئندہ دو برس میں بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر
    • پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • جسپریت بمراہ کی جگہ عاقب نبی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل
    • محمد عامر پی ایس ایل 12 میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر رجسٹر ہوں گے
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گیارہ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل گالف کی واپسی

    By Daily Khabrainستمبر 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان میں جہاں ہر گلی اور محلے میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، وہاں کسی کیلئے بھی گالف کو اپنانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے، پاکستان میں گالف کی ابتدا 1960 میں ہوئی لیکن ابھی تک اس کھیل کی رسائی عام لوگوں تک نہیں ہوئی بلکہ مخصوص طبقے کے لوگ گالف کھیل رہے ہیں، اور کئی ایسے کیڈیز ہیں جو اب پروفیشنل گالفرز بن چکے ہیں۔اگر بات کی جائے سی این ایس گالف ٹورنامنٹ کی تو یہ ایسا ٹورنامنٹ ہے جو دو دہائیوں سے پاکستان میں گالف کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 1995 سے پاکستان گالف فیڈریشن کے کلنڈر کا باقاعدہ حصہ ہے اور قومی سطح پر گالف چیمپئن شپ کا باقاعدہ انعقاد کیا جا رہا ہے۔چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے، یہی کاوش ایک مرتبہ پھر پاکستان میں گیارہ سال بعد انٹرنیشنل گالف کو واپس لانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔اگلے ماہ پاکستان میں ایشین اوپن گالف چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا جس میں یورپین گالفرز بھی شرکت کریں گے اور اس ایونٹ کی انعامی رقم 3 لاکھ ڈالرز ہے۔2006 میں ایشین ٹور گالف چیمپئن شپ میں انگلیںڈ کے کرس روجر نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، انھوں نے افتتاحی ایونٹ میں بھارت کے جیو ملکا سنگھ اور امن دیپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2007 میں ملائشیا کے ایرل رزمان نے لیڈنگ بورڈ پر اپنا نام درج کرایا تھا، انھوں نے دو اسٹروک کے فرق سے آسٹریلیا کے اسکاٹ ہینڈ کو مات دی تھی۔پاکستان گالف میں ایشیائی سطح پر 1989 میں شامل ہوا جب پاکستان اوپن کو ایشین سرکٹ کا حصہ بنایا گیا یہ ایونٹ فلپائن کے اسٹار گالفر فرینکی مینوز نے جیتا۔ایشیائی سطح پر پاکستان اب تک ایک ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے جب 1998 میں تیمور حسین نے میانمار اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ایشین اوپن گالف چیمپئن شپ اور 23 ویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے پیٹرن پی این گالف کموڈور مشتاق احمد ستارہ امتیاز ملٹری نے بتایا کہ 100 گالفرز غیر ملکی اور 35 پاکستانی گالفرز 10 اکتوبر سے ایشین اوپن گالف چیمپئن شپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔اس سے پہلے پہلا مرحلہ چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف کا ہے جسے کمانڈنٹ پی این ایس ریئر ایڈمرل عدنان خالق نے اوپن کرایا۔گالفرز ایونٹ کی چھ کیٹیگریز میں مقابلے کر رہے ہیں جن میں پروفیشنلز، امیچرز، ویٹرنز، جونئیرز اور لیڈیز کیٹیگریز ہیں۔چیمپئن شپ کی انعامی رقم 50 لاکھ ہے ہول ان ون کیلئے کار انعام میں رکھی گئی ہے۔گالف کو مسلسل اسپانسر کرنے والے یو ایم اے کے چیف ایگزیکٹو سہیل شمس نے کہا کہ پاکستان میں گالف کے کھیل کو سپورٹ کرتے رہیں گے، خوشی ہے کہ 11 سال بعد ایشین اوپن گالف کو پاکستان میں لانے میں کامیاب گئے ہیں جس میں پاک نیوی اور پی جی ایف کا بڑا رول ہے۔انھوں نے کہا کہ یو ایم اے نے پہلے بھی گالف کے کھیل میں بیش بہا انعامات کے ساتھ بڑی انعامی رقم سے کھیل کو فروغ دیا، آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔پاکستان نمبر 5 گالفر وحید بلوچ کے مطابق پی این ایس کار ساز ان کا ہوم کورس ہے جہاں وہ گالف کے کئی ایونٹس اپنے نام کر چکے ہیں، 11 سال پہلے ایشین اوپن گالف کھیلا تھا اس وقت تجربہ کم تھا مگر اس مرتبہ بہترین مقابلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشین اوپن میں پاکستانی گالفرز بہترین پرفارم کریں گے اور ضرور ٹائٹل حاصل کریں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!

      آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی

      پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.