Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا
    • برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ
    • مباپے نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
    • امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا
    • شدید گرمی کے باعث پنجاب اسکولوں میں سمر کیمپس بند
    • غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں
    • اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی
    • سیلابی خطرات بڑھنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • مائیکل جیکسن کی بایوپک نے پاکستان میں 21.5کروڑ روپے کما لیے
    • لیبرون جیمز 24ویں سیزن سے قبل لیکرز چھوڑنے کے لیے تیار
    • اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر
    • آبنائے ہرمز پر خطرات برقرار، عمان کا جنگ کے بعد منصوبہ پیش
    • ایران کا قطر سے امریکی معاہدے اور منجمد اثاثوں پر مذاکرات کا امکان
    • قطر: امریکی ایلچی دوحہ میں موجود، آج ایران سے ملاقات نہیں ہوگی
    • لبنان سرحد پر بفر زونز ایک ‘بنیادی تبدیلی’ ہیں، نیتن یاہو
    • ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کئی آپشنز موجود ہیں، وینس
    • محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
    • سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
    • پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے، عمان

    By Daily Khabrainاکتوبر 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مسقط(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خفیہ دورے کے بعد عمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو خفیہ دورے پر عمان پہنچے تھے جہاں ان کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے سلطنت عمان کے سلطان قابوس بن سعید سے ملاقات کی۔ ملاقات کو نیتن یاہو کی اسرائیل واپسی تک خفیہ رکھا گیا۔دونوں رہنماوئں کی ملاقات کے بعد بحرین میں سیکیورٹی سمٹ میں شریک عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی بن عبداللہ نے اپنے خطاب میں اسرائیل کو آزاد و خود مختار ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں موجود ایک ملک ہے اور ہم سب اس سے آگاہ ہیں اور دنیا بھی اس حقیقت سے واقف ہے اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلیا جائے۔قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم اور عمان کے سلطان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور استحکام کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور فلسطین و اسرائیل تنازعے کا حل بھی زیر بحث آیا۔اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران سے درپیش خطرات نے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو ایک دوسرے کے قریب کردیا ہے جو خطے میں امن اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے خوش آئند ہے۔عمان کے سلطان قابوس بن سعید نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پر امن تصفیے کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے چند تجاویز بھی دی ہیں تاہم عمان ثالثی کا کردار ادا نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے گزشتہ روز عمان کا دورہ فلسطین کے صدر محمود عباس کے دورے کے محض دو دن بعد کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کے بعد عمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پالیسی میں لچک دیکھی گئی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا

      امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا

      غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.