Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گیانا کشتی حادثہ: 27 لاشیں برآمد، عملے کی غفلت پر تحقیقات شروع
    • پاکستان نے قومی جیم اسٹون پالیسی منظور کر لی، 2030 تک 50 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف
    • پیٹرول ڈیلرز کی روزانہ قیمتوں کے نظام کی حمایت، 8 فیصد مارجن بڑھانے کا مطالبہ
    • امریکی فوج کا ایران پر تازہ حملوں کا سلسلہ مکمل ہونے کا اعلان
    • امریکا کا مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر عالمی سطح پر احتیاطی انتباہ جاری
    • کینوا کی پی آئی اے کی نئی شناخت کے لیے قومی مقابلے کی تجویز
    • غزہ میں اسرائیلی حملے میں تین بچوں سمیت پانچ فلسطینی جاں بحق
    • ایم ایس ایف کا اسرائیل سے زیرِ حراست فلسطینی طبی عملے کی رہائی کا مطالبہ
    • ٹرمپ نے کینیڈا کی بعض اشیا پر 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد کر دیا
    • امریکا نے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کا سفر مؤخر کرنے کی ہدایت کر دی
    • حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
    • تاریخی کارنامہ، چار پاکستانی, پاکستانی رجسٹرڈ بائیکس پر آرکٹک سرکل پہنچ گئے
    • کینیڈا کی وزیر خارجہ دو دہائیوں بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
    • امریکا نے ایران کو 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز دے دی:رائٹرز
    • اسپین کا آہنی دفاع، پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھایا
    • امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی برقرار، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ سب سے زیادہ
    • پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں جدید ترین کینسر اسپتال منصوبے کا اعلان
    • مصری عالم یُسری جبر کے خواتین سے متعلق متنازع بیان پر تنقید کا سامنا
    • پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم، پاؤنڈ 375 روپے تک پہنچ گیا
    • پی ایف ایف چیف کی ورلڈ کپ فائنل کے بعد فیفا صدر سے ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کیویز پہلے ٹی 20میں آج مدمقابل

    By Daily Khabrainاکتوبر 31, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ابوظہبی (آئی این پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)بدھ کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میںکھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے شروع ہوگا۔قومی کر کٹ ٹیم آسٹریلیا کے بعد کیویز کیخلاف بھی سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔ابھی تک دونوں ٹیموں کے مابین18ٹی ٹوئنٹی کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے10اورکیویز نے8میں فتح حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز (آج)بدھ سے متحدہ عرب مارات میں شروع ہو گی جس کیلئے کیویز ٹیم یو اے ای میں موجود ہے اور پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بھرپور پریکٹس کررہی ہے۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے کینگروز کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کو ملیں گے۔پاکستانی کپتان سرفرازاحمدنے کہاہے کہنیوزی لینڈکوکسی صورت بھی آسان حریف سمجھنابیوقوفی ہوگی،جیت کاتسلسل برقراررکھیں گے جبکہ کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ مختصر فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے، عالمی نمبر ون سے اچھا مقابلہ ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلاٹی ٹوئنٹی(آج)بدھ کوپاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میںکھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی2نومبر بروز جمعہ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 4نومبر کو دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائےگا۔ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کلین سوئپ کرنے والی پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے برقرار رکھا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان کین ولیمسن، مارک چپمین، کولن ڈی گرینڈ ہوم، کورے اینڈرسن، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، ایڈم ملن، کولن منرو، سیتھ رانس، ٹم سیفرٹ، آئش سودھی، ٹم ساﺅتھی، روز ٹیلر، گلین فلپس اور اعجاز پٹیل پر مشتمل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین3،3میچوں پر مشتمل ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائیگی۔پہلا ون ڈے 7نومبر کو ابو ظہبہی،دوسرا ون ڈے9نومبر کو ابوظہبی،تیسرا اور آخری ون ڈے11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز16نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گی،دوسرا ٹیسٹ24نومبر کو دبئی ،تیسرا اور آخری ٹیسٹ3دسمبر سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اسپین کا آہنی دفاع، پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھایا

      پی ایف ایف چیف کی ورلڈ کپ فائنل کے بعد فیفا صدر سے ملاقات

      شعیب اختر نے رونالڈو بمقابلہ میسی بحث پر فیصلہ سنا دیا

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.