Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت کا نندن سے مجرموں جیسا سلوک ، نفسیاتی ہسپتال میں داخل ، چپ ڈھونڈنے کیلئے ننگا کر دیا

    By Daily Khabrainمارچ 3, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) بھارت کا مسخ شدہ جمہوری چہرہ بے نقاب، پاکستان سے واپس پہنچنے پر بھارتی پائلٹ سے مجرموں جیسا تضحیک آمیز سلوک، ابھی نندن کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کراکے اہلخانہ سے مختصر ملاقات کرائی گئی۔پاکستان کی واپس جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن جیسے ایک روز پہلے تک بھارتی میڈیا ہیرو بنا کر پیش کرتا رہا مگر واہگہ سرحد پر زیرو پوائنٹ عبور کرتے ابھی نندن کو زیرو بنا دیا گیا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ دشمن ملک کی قید سے رہا ہونے والے جنگی قیدی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ابھی نندن کو کسی بھی بھارتی فوجی اہلکار نے سیلوٹ نہیں کیا اور اچھوتوں جیسا برتاﺅ کیا جا رہا ہے۔ ابھی نندن کو گزشتہ رات واہگہ بارڈر سے فوری طور پر سخت سیکیورٹی حصار میں نئی دہلی لے جایا گیا جہاں اسے فوجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں دن بھر اس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین کرایا گیا۔ایک روز پہلے سے ابھی نندن کے اہلخانہ کو دکھا کر انسانی ہمدری پیدا کی جارہی تھیں ابھی نندن سے اس کے اہلخانہ کی صرف دس منٹ کے لیے ملاقات کرائی گئی۔ اس کے بعد بھارتی پائلٹ کی اسی طرح ڈی بریفنگ شروع ہوگئی ہے جیسے ایک جنگی قیدی کی وطن واپس پر کی جاتی ہے۔ پہلے مرحلے میں ابھی نندن کو بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھرامن کے سامنے پیش کیا گیا۔اس موقع پر بھی اسے دس فٹ دور ایک اکیلی کرسی پر بٹھایا گیا اور اس موقع پر دیگر اعلی فوجی افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ابھی نندن سے مختلف سوالات کئے گئے۔بھارتی فوج نے اپنے ہی افسر کو ذہنی مریض قرار دے کر نفسیاتی امراض کے ہسپتال میں داخل کرا دیا پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے طور پر رہا کیے گئے ونگ کمانڈر ابھی نندن سے بھارتی فوج اور را کے پندرہ گھنٹے تک سوال جواب““ پاکستان کے ایجنٹ تو نہیں بن گئے““ کیا پاکستان اچھا لگنے لگا ہے یہ وہ سوالات ہیں جو پائلٹ ابھی نندن سے کیے گئے ابھی نندن کا خاندان پچاس سال سے بھارتی فضائیہ کیلئے خدمات سرانجام دے رہا ہے اس کے والد ائر مارشل ریٹائر ہوئے تھے۔کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست رہنے کے بعد اب بھارت جا کر ابھینندن کا حاضر سروس رہنا بظاہر مشکل نظر آ رہا ہے۔عین ممکن ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا جائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست جس پائلٹ کو بھارتی میڈیا نے ہیرو بنا کر پیش کیا اس کی بھارت حوالگی کے بعد ہی اسے زیرو کر دیا گیا تھا۔ ابھینندن کو جب گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو وہاں موجود بھارتی سپاہیوں نے اپنی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک کرنا گوارا نہیں کیا تھا۔ اور اب ابھینندن کو بھارت پہنچے اتنا وقت گزرنے کے باوجود انہیں تاحال گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں

      ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا

      اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.