تازہ تر ین

نئے سپہ سالار کو امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے مبارک باد….دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تعاون کااظہار

امریکا(ویب ڈیسک)نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے اپنے بیان میں امریکا کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان کا نیا ا?رمی چیف بننے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی پاکستان میں فوج کی کمان کی تبدیلی کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران مارک ٹونر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جب کہ پاکستان بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کر رہا ہے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain