Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے3 روزہ تعطیل کا اعلان
    • پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ایرانی صدر کے طیارے کو پاکستانی F 16 طیاروں نے گھیر لیا اور سلامی دی۔ تصویر میں ایرانی صدر پزشکیان پاکستانی F 16 طیارے کو کھڑکی سے دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہی
    • پیوٹن کے مبینہ تعلقات سے متعلق خبر دینے والے صحافی لٹویا میں مردہ پائے گئے
    • پیرس میں ہیٹ ویو- ایفل ٹاور منگل کو بند
    • یورپ شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، فرانس میں 18 ہلاکتیں
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی بند، فیس کیو آر کوڈ کے ذریعے وصول ہوگی
    • ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا کا گرین سگنل
    • پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 دورانِ پرواز فنی خرابی کا شکار، بڑا حادثہ ٹل گیا
    • مصر کو ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ سے قبل سیٹل کی پرواز سے روک دیا گیا
    • اسرائیل جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھے گا
    • محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا
    • براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری
    • ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل
    • ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)
    • اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
    • پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
    • لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عید میلادالنبیؐ پر شہر شہر جلوس، محافل میلاد میں درود و سلام کی صدائیں

    By Daily Khabrainنومبر 10, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید میلادالنبیﷺآج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، اس حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں اور جلوسوںکا انعقاد بھی جاری ہے جن میں درود و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں.میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں، دیہات ، مساجد، سرکاری و غیر سرکاری عمارات، مکانات سمیت گلی محلوں کو گذشتہ شب برقی قمقموں، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی مصنوعات سے سجا دیا گیا، آج صبح پاکستان میں عید میلادالنبیﷺ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، رات کو محافل نعت، کانفرنسوں کا اہتمام اور چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا، مساجد میں اسلام کی بالادستی، مذہبی تعلیم کے فروغ، اتحاد، یکجہتی، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور امت مسلمہ کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی.سرکاری، غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں، میلاد کمیٹیوں اور پاکستانیوں نے آج کے دن کی مناسبت سے میلاد جلوسوں، سیمینارز، کانفرنسز اور مذاکروں سمیت متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا ہے، ملک بھر کے طول و عرض میں عید میلاد النبی?ﷺکے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔پاکستان بھر میں لوگوں نے سڑکوں، گلیوں، بازاروں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو خوبصورتی کیساتھ رنگارنگ روشنیوں سے سجایا ہے اور بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں جن پر عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے تحریریں درج ہیں ، اسلام آباد سے مرکزی جلوس جی سیون اور کراچی کمپنی سے شروع ہو گیا جبکہ بھارہ کہو ، ترنول ،گولڑہ شریف سمیت دیگر علاقوں سے بھی میلاد شریف کے جلوس نکالے جائیں گے، میلاد جلوسوں کے مقررہ راستوں کو سی ڈی اے نے صفائی کرتے ہوئے سفید چونا چھڑک دیا، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، مرکزی و دیگر جلوسوں کے لئے 478 افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں۔مرکزی جلوس کا آغاز صبح 10بجے گراو¿نڈ جی سیون مرکز نزد رحمت کمیونٹی سینٹر سے ہوا جو براستہ جامع مسجد الرضاجی سیون ،جامع مسجد الحبیب جی سیون تھری کارنرفضل حق روڈ،لوپ سیونتھ ایونیو،لال کوارٹر چوک، امام بارگاہ جی سکس ٹو، سی ڈی اے ہسپتال،ہالی ڈے ان آبپارہ مارکیٹ سے ہوتا ہوا دربار سخی محمود پر اختتام پذیر ہو گا، چاند تارا چوک سے ڈھوکری چوک تک کشمیر ہائی وے ٹریفک کے لئے ڈائیورشن ہو گی، شہری آمد و رفت کے لئے بھارہ کہو،راول ڈیم سے آنے والے شہری کشمیر ہائی وے یا براستہ راول ڈیم چوک، فیض آباد سے فیصل ایونیو استعمال کریں، واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے عید میلاد النبیﷺ کو شایان شان طور پر منانے کیلئے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کو خصوصی ہدایت کی تھی جس کی روشنی میں اقدامات کئے گئے ہیں۔ اسلام اﷺباد میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر انتظام انٹرنیشنل سیرت کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں ملکی و غیر ملکی وفود کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی بند، فیس کیو آر کوڈ کے ذریعے وصول ہوگی

      پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 دورانِ پرواز فنی خرابی کا شکار، بڑا حادثہ ٹل گیا

      محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.