Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جسٹس قاضی عیسیٰ دھمکی کیس، پولیس نے آغا افتخار الدین کو حراست میں لے لیا، سپریم کورٹ نے آغا افتخار الدین کو نوٹس جاری کردیا

    By Daily Khabrainجون 26, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے عدلیہ اور ججز کے خلاف توہین آمیز ویڈیو کلپ پر لیے گئے ازخود نوٹس میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے واجد ضیا اور آغا افتخار الدین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت طلب کرلیا۔ساتھ ہی عدالت نے یہ ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کچھ نہیں کر رہی اور اس نے کسی معاملے پر نتائج نہیں دیے۔عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آغا افتخار الدین مرزا کے توہین آمیز ویڈیو کلپ پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی جانب سے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لیے پولیس کو درخواست دی گئی تھی جس میں مذکورہ ویڈیو کلپ کا ذکر تھا۔بعد ازاں چیف جسٹس پاکستان نے ججز، عدلیہ کے خلاف اس ویڈیو کلپ کا نوٹس لیا تھا۔آج مذکورہ معاملے پر سماعت ہوئی تو اٹارنی جنرل برائے پاکستان خالد جاوید خان، آغا افتخار الدین مرزا کے وکیل پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ اٹارنی جنرل یہ سب کیا ہورہا ہے، جس کے جواب میں خالد جاوید نے کہا کہ جی بالکل میں نے دیکھا ہے، جج کی اہلیہ نے تھانے میں درخواست دی ہے جبکہ پولیس نے معاملہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیج دیا ہے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف آئی اے نے الیکٹرانک کرائم ایکٹ (برقی جرائم کے قانون) کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کو کچھ کرنا نہیں آتا اور وہ کچھ نہیں کر رہی، ایف آئی اے کے پاس ججز کے دیگر معاملات بھی ہیں۔ساتھ ہی جسٹس اعجازالاحسن بولے کہ ویڈیو میں ملک کے ادارے کو دھمکی دی گئی ہے، اس ادارے کے جج کا نام تضحیک آمیز انداز سے لیا گیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ریاستی مشینری نے ایکشن تاخیر سے کیوں لیا؟
    جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایسا کوئی میکانزم نہیں کہ ہر سوشل میڈیا کی چیز کو مانیٹر کیا جاسکے، سوشل میڈیا اس قسم کے مواد سے بھرا پڑا ہے۔اس پر جسٹس اعجاز الاحسن بولے کہ ہر بار شکایت کیوں درج کرانا پڑتی ہے، ایف آئی اے خود سے کارروائی کیوں نہیں کرتی۔ان کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی شکایت کے بعد کارروائی شروع کی گئی۔اس موقع عدالت میں موجود آغا افتخار الدین کے وکیل نے اپنا مو¿قف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کے موکل کو حراست میں لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آغا افتخار الدین خود عدالت آئے لیکن پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا، مولانا آئے تو ان کو اٹھا کر لے گئے۔
    اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس ان کو پکڑ کر کیوں لے گئی ہے، مولانا کو بلا لیں۔
    بعدازاں عدالت نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے اور آغا افتخار الدین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر خود پیش ہوکر عدالت کی معاونت کریں۔جس کے بعد مذکورہ معاملے کو 2 جولائی تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
    جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ کی درخواست
    خیال رہے کہ یہ نوٹس کا معاملہ اس وقت اٹھا جب سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ ان کے خاندان کی زندگی خطرے میں ہے کیونکہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ ‘میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ہوں جو سپریم کورٹ کے جج ہیں اور انہیں قتل کی دھمکی دی گئی ہے’۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے مزید کہا تھا کہ ایک شخص نے ویڈیو میں کہا تھا کہ ان کے شوہر کو سرعام گولی ماری جائے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی شکایت کے ساتھ دھمکی آمیز ویڈیو پیغام پر مشتمل یو ایس بی بھی جمع کروائی تھی۔سپریم کورٹ کے جج کی اہلیہ نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ پر ان کے شوہر کو دھمکی دینے والے شخص کا نام آغا افتخار الدین مرزا ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ انہوں نے 2 دستاویزات کے پرنٹ آو¿ٹس نکالے تھے جو ویڈیو میں ظاہر ہونے والے لنکس سے حاصل کیے تھے لیکن وہ نہیں جانتی کہ یہ اس شخص کا اصل نام تھا یا نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے شکایت میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کو قتل کی دھمکی دینا دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے سینئر جج ہے اور حال ہی میں ان کے خلاف بھیجے گئے صدارتی ریفرنس کو عدالت عظمیٰ نے کالعدم قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کا معاملہ مئی 2019 کے اواخر میں سامنے آیا تھا جس میں سپریم جوڈیشل کونسل میں صدر مملکت کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس میں جسٹس عیسیٰ پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنی ان جائیدادوں کو چھپایا جو مبینہ طور پر ان کی بیوی اور بچوں کے نام ہیں۔صدارتی ریفرنس میں اثاثوں کے حوالے سے مبینہ الزامات عائد کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی تھی، ریفرنس دائر ہونے کی خبر کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو خطوط لکھے تھے۔بعد ازاں 7 اگست 2019 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو ذاتی طور پر عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا تھا اور 300 سے زائد صفحات پر مشتمل تفصیلی درخواست دائر میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ میرے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکی جائے۔اس کے بعد سپریم کورٹ میں اس معاملے کی طویل سماعتیں ہوئیں تھیں جس کے بعد 19جون کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی درخواست کو منظور کرلیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.