Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یکم مارچ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان

    By Daily Khabrainفروری 25, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے تمام اسکولز ہفتے میں 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس آجائیں گے۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ پیر یکم مارچ سے تمام اسکولز 5 دن کی کلاسز کے معمول پر واپس آجائیں گے، کچھ بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کرنے کی پابندی 28 فروری تک تھی۔

    انہوں نے لکھا کہ یہ اعلان ان تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوتا ہے جہاں پابندیاں نافذ تھیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم معمول کی طرف واپس آرہے ہیں۔

    اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز جیسے سماجی فاصلے، ماسک پہننچے اور ہاتھوں کو دھونے کی سہولت کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    واضح رہے کہ سال 2020 میں ملک میں آنے والی اس وبا نے تعلیمی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا اور فروری میں وائرس کے پہلے کیس کے بعد مارچ میں پہلی مرتبہ ملک میں تعلیمی اداروں کو بند کرنا پڑا جو 6 ماہ سے زائد عرصے تک بند رہے اور پھر ستمبر کے مہینے میں انہیں مرحلہ وار کھولا گیا۔

    تاہم وائرس کی دوسری لہر کے حملے سے ایک مرتبہ پھر طلبہ کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر نومبر میں ان تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    جس کے بعد ایک مرتبہ پھر تقریباً 2 ماہ تک تعلیمی ادارے بند رہے اور 18 جنوری سے ملک میں نویں سے بارہویں، او اور اے لیول کے طلبہ کے لیے تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں، بعد ازاں یکم فروری سے اسکولز کی دیگر کلاسز اور جامعات کو بھی کھول دیا گیا۔

    تاہم ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں طلبہ کو متبادل دنوں میں بلانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرز (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تجارتی مراکز پر اوقات کار اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملے کی پابندی ختم کردی تھی۔

    اس کے علاوہ 15 مارچ سے سنیما ہالز، مزارات، انڈور شادی کی تقریبات کی اجازت بھی دے گی گئی تھی جبکہ پی ایس ایل کے جاری میچز میں شائقین کی تعداد 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی تھی جبکہ پلے آف میں مکمل تعداد میں شائقین کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اگر ملک میں اس وقت تک کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کو دیکھیں تو 5 لاکھ 75 ہزار 941 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جس میں سے 5 لاکھ 39 ہزار 888 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 12 ہزار 772 ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق

      مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.