Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر خارجہ کا جرمن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    By Khabrain Newsفروری 21, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک سے فون پر بات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    گزشتہ چند ہفتوں کے دوران روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکا نے خبردار کیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔

    امریکا اور دیگر مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحدوں پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد فوجیوں کو جمع کر لیا ہے اور وہ بھرپور حملے کے لیے تیار ہے۔

    البتہ روس مغربی طاقتوں کے اس موقف کو مسلسل مسترد کرتا رہا ہے لیکن اس نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کو نیٹو اتحاد کا حصہ نہ بنایا جائے اور سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے مشرقی یورپ میں تعینات مغربی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

    فرانس نے آج اعلان کیا کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن نے ایک سربراہی اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے البتہ یہ اسی وقت منعقد ہو گا جب روس یوکرین پر حملہ نہیں کرے گا۔

    دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اینالینا بیئربوک نے افغانستان پر طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد وہاں کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے جنگ زدہ ملک میں امن و استحکام کے لیے عالمی برادری کی کوششوں کے ضمن میں پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان سے انخلا کے عمل کے دوران پاکستان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور بیئربوک کو بتایا کہ پاکستان نے اب تک 90 ہزار سے زائد افراد کو افغانستان سے محفوظ انخلا کی سہولت فراہم کی ہے۔

    بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران اور اقتصادی بحران کو روکنے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو شدید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب کو بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کی غیر قانونی، یکطرفہ کارروائی کے بعد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

    فتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ جرمن وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا کے سلسلے میں پاکستان کی مدد کو سراہا اور اس سلسلے میں اس کی مسلسل حمایت کی امید ظاہر کی۔

    شاہ محمود قریشی نے نے اپنی ہم منصب کو بتایا کہ جرمنی پاکستان کا ایک قابل قدر، دیرینہ شراکت دار ہے اور پاکستان جرمنی کے ساتھ تمام جہتوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے بیئربوک کو حال ہی میں اپنا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کا دورہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ جرمنی کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔

    س حوالے سے بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے مابین دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق 2021 میں دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال کا جشن منایا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.