لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں نے آج بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، مری اور گلیات میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، دیر اور سوات میں بادل برسنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں آج بارش کی پیشگوئی

