اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن کے 2 بڑوں آصف علی زرداری اور شہباز شریف میں ایک اور رابطہ ہوا ہے اور دونوں کی اہم ملاقات طے پاگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات جلد اسلام آباد میں ہوگی جس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں اورتحریک عدم اعتماد کے معاملے پرمشاورت ہوگی۔
ملاقات میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پربھی بات کی جائے گی۔