Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قندیل بلوچ خواب میں آکر کہتی تھی مجھے انصاف دلاؤ، صبا قمر

    By Khabrain Newsمارچ 12, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ ان کے خواب میں آکر کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ۔
    صبا قمر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی ویب سیریز ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ سمیت اپنے دیگر پروجیکٹس پر بات کی۔
    صبا قمر نے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر آنے والی اپنی ویب سیریز’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ جس میں اداکار نعمان اعجاز ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں ’’مسٹر شمیم‘‘ کا کردار لوگوں کی توجہ ایک اہم موضوع کی جانب مرکوز کروانے کے لیے بنایا تھا اور انہیں امید ہے کہ لوگوں کو تھوڑی سمجھ آئے گی، انسانیت کے لیے نرم گوشہ پیدا ہوگا۔
    نعمان اعجاز ویب سیریز میں پہلی بار ان کرداروں سے ہٹ کر ایک مختلف کردار ادا کررہے ہیں جو وہ اس سے پہلے کرتے آئے ہیں۔ صبا قمر نے نعمان اعجاز کے کردار مسٹر شمیم کے بارے میں کہا شمیم خواجہ سرا نہیں، لیکن تب بھی وہ لوگوں کے لیے نارمل نہیں ہے۔ شمیم میں تھوڑی نزاکت ہے جیسے خواتین میں زیادہ رہنے والے یا جیسے چار بہنوں کا بھائی ہو، آپ کے سرکل میں کوئی نہ کوئی ایسا کردار ضرور ہوتا ہے۔
    صبا نے کہا چاہے کوئی بھی خواجہ سرا ہو یا بظاہر انداز میں ایسا ہو ہر ایک کی عزت ہونی چاہئے لیکن ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جا تا ہے۔
    صبا قمر نے کہا وہ اس ویب سیریز میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو ایک خوش شکل اور مردانہ وجاہت سے بھرپور مرد کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے لیکن بعد میں اسے احساس ہوتا ہے کہ محبت یہ نہیں حقیقت تو کچھ اور ہے۔ محبت کیا ہے وہ اومینا (صبا قمر) کو شمیم سکھاتا ہے۔
    انٹرویو کے دوران صبا قمر نے اپنے سپر ہٹ پروجیکٹ ’’باغی‘‘ جو کہ سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا کہ بارے میں بات کرتے ہوئے کہا قندیل کے کردار کو میں نے اتنا دل سے کیا کہ وہ کرنے کے بعد میں پورا ایک سال کچھ کر نہیں سکی۔ میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔
    صبا قمر نے کہا میں نے شاید یہ بات کبھی کسی پلیٹ فارم پر نہیں بتائی کہ میں رات کو سوتی تھی تو وہ (قندیل بلوچ) مجھے خواب میں نظر آتی تھی اور میں نیند سے اٹھ جاتی تھی۔ کتنی بار میں اپنی ماں کے پاس گئی اور میں نے کہا امی مجھے وہ نظر آئی ہے۔
    صباقمر نے کہا یقین مانیے میرے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے تھے جب وہ مجھے کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ، کررہی ہو تم انصاف دلاؤ۔ پھر میں نے اس پروجیکٹ کو بہت دل سے کیا۔
    اداکارہ صبا قمر نے کہا شروع میں جب میں نے ’’باغی‘‘ پروجیکٹ لیا تو میں اتنی سنجیدہ نہیں تھی کہ چلو یہ تو ہٹ ہے دنیا قندیل کو دیکھتی تھی پسند کرتی تھی۔ لیکن جب یہ سب ہونے لگا میرے ساتھ تو پھر میں نے اس کو ذمہ داری سمجھا کہ مجھے صحیح سے اسے لوگوں تک پہنچانا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف

      سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا

      کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.