Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر
    • پاکستان نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
    • برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
    • "ہم آبنائے ہرمز کو طاقت کے ساتھ محفوظ رکھیں گے”: ابراہیم رضائی
    • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
    • قطر میں ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی
    • امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
    • جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ اسٹار جیڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • چین نے سی پیک کے اربوں روپے کے اجبات معاف کرنے سے انکار کر دیا
    • ریٹائرڈ پاکستانی بحریہ کے افسر برطانیہ کے میئر منتخب
    • چین کا نیا اے آئی: GPT-5.5 سے سستا اور زیادہ شفاف
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے

    By Daily Khabrainجنوری 17, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے ہوچکے اب شیخ کا خودکش دھرنا ہوگا جسے دنیا یاد رکھے گی،فوجی عدالتوں پر چوں چوں کرنے والے جنرل کے آنکھیں دیکھانے پر چیں چیں کریں گے،شریف خاندان کے بچے بیرون ممالک میں اربوں کے مالک ہیں مگر پاکستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد کے مستحق ہیں۔پیر کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ضدی انسان ہے جس ضد میں آتا ہے تو دہی بھلے والے کو ملک کا صدر،ٹھیکےدار کو اسلام آباد کا میئر اور سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے کو راولپنڈی کا چیئرمین بنا دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس اختتامی مراحل میں ہے،جنوری کے آخر تک فیصلہ آجائے گا یہ کیس سیف الرحمان اور نوازشریف کا ہے آج کل نوازشریف کا وکیل عدالت میں ٹینکل ٹینکل کھیل رہا ہے،نوازشریف استحقاق اور اسثنیٰ کے کھیل میں مارا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے عدالت میں منی ٹریل دی تو ہمارا کھیل ختم ہوجائے گا نہیں تو ہم دیوار کے آخر تک پانامہ کیس لڑیں گے۔پیپلزپارٹی پانامہ کیس میں ہمارے ساتھ شامل نہ ہونے پر ساری زندگی پچھتائے گی۔اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا مگر چور چوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے،پیپلزپارٹی اپنی چوری چھپانے کےلئے نوازشریف کی چوری بچا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حسین نواز نے اپنے انٹرویو میں پانامہ کے علاوہ دیگر جائےدادوں کے نام کا بھی اعتراف کیا تھا جو ان کی والدہ کے نام پر ہیں۔شریف خاندان کے بچے بیرون ممالک میں اربوں روپے کے مالک ہیں مگر پاکستان میں ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے،ان کو پاکستان میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے امداد ملنی چاہئے۔ایک سوال کا جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بوئنگ ہیلی کاپٹر اور طیارہ لے چکا ہے،نوازشریف لینے کی تیاری کر رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دال میں کچھ تو کالا ہے یہ لوگ بزنس مین ہیں یہ آنے والے وقت کی پہلے سے ہی تیاری کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ دھرنے کی تیاری کر رہے ہیں،عمران خان اور طاہر القادری نے بھی دو دو دھرنے دئیے ہیں۔عمران خان اور طاہر القادری کے مشورے اور دینی جماعتوں کو ساتھ لے کر ملکی مسائل کے حل کےلئے حکمرانوں کے خلاف دھرنا دیں گے،میرے دھرنے میں لوگ چنے اور گڑ ساتھ لائیں گے،دھرنے کے وقت کا فیصلہ اچانک ہوگا،میرا دھرنا خودکش ہوگا

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا

      ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

      این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.