بارسلونا(یو این پی) آرسنل کے اسٹار کھلاڑی الیکسز سانچیز نے اسپین میں لالیگا فٹ بال سیزن کے دوران مقامی ٹیکس حکام سے ایک ملین یورو کا ٹیکس معاملہ چھپانے کا اعتراف کرلیا جس کے باعث انہیں بھاری جرمانے سمیت ناقابل حراست قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوہزار بارہ اور تیرہ میں انہوں نے امیج رائٹس میں منافع کو ٹیکس معاملات میں ظاہر نہیں کیا جو مالٹا کی ایک کمپنی سے منتقل کیا گیا۔ ٹیکس فراڈ کیس میں گزشتہ سال بارسلونا میں ان کے ساتھی کھلاڑی زیویئر مسچیرانو کو بھی جرمانہ اور قید کی سزا ہو چکی ہے۔
فٹبالرالیکسز سانچیز نے ٹیکس معاملہ چھپانے کا اعتراف کر لیا

