Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ارشد ملک عہدے سے سبکدوش

    By Khabrain Newsاپریل 25, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی : پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد اپنے 25 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

    آج سے تین برس قبل جب انہوں نے قومی ائر لائن کی باگ دوڑ سنبھالی تو اس قومی ادارے کے معاشی حالات قدر دگرگوں تھے اور یہ کہا جارہا تھا کہ پی آئی اے بہت جلد اپنے فضائی آپریشن بند کر دے گی۔

    ائر مارشل کی بصیرت اور رہنمائی نے اس اہم قومی ادارے کے طیاروں کو نہ صرف فضاؤں میں بلند رکھا بلکہ وہ طیارے جو ایک مدت سے پرزوں کی عدم دستیابی کے باعث گراؤنڈ کر دئے گئے تھے ان بیش قیمت طیاروں کو قلیل مدت میں قابل پرواز بنا کر فضائی بیڑے میں دوبارہ شامل کیا۔

    ائر مارشل ارشد ملک کا پی آئی اے میں تین برس کا قیام گو کہ کسی ائر لائن اور ایسی لائن جو کہ پہلے ہی معاشی بد حالی اور بد انتظامی کا شکار ہو میں انتہائی کم ہے جبکہ مسائل کا انبار بہت زیادہ تھا۔

    ائر مارشل صاحب نے پاک فضائیہ سے حاصل کردہ تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک ایک کر کے مسائل کی نشاندہی کے بعد ان کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے۔

    غیر منافع بخش اور خسارے کا شکار روٹس پر پروازوں کو بند کر دیا گیا۔ نئے منافع بخش روٹس پر پروازیں شروع کی گئیں۔ جس کے نتیجے میں آپریشنل نتائج میں بہتری آنی شروع ہوگئی لیکن بد قسمتی سے دنیا بھر کو کر ونا کی وباء نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں دنیا بھر کی ائر لائیز تھیں۔

    پی آئی اے بھی ان حالات سے مبرا نہیں تھی اور ائر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں ترقی کا جو سفر شروع کیا گیا تھا کرونا وبا کی وجہ سے اس میں خلل پیدا ہو گیا۔

    کرونا کے دوران دنیا کی بہت ساری ائر لائنز نے اپنے آپریشن بند کر دئے ملازمین کو برخاست کر دیا اور مسافروں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا۔ لیکن ہر مشکل میں اپنے عوام کاساتھ دینے والی پی آئی اے نے اس مشکل وقت میں بھی قوم ک ساتھ بخوبی نبھایا۔

    ارشد ملک نے اپنی پی آئی اے کی ٹیم کو متحرک کیا اور دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی شہری پروازوں کی بندش کی وجہ سے پھنس گئے تھے ان کو وطن واپس پہنچانے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔

    پی آئی اے نے دنیا بھر سے ہم وطنوں کو پاکستان واپس پہنچانے کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور 5 لاکھ سے زائد ہم وطنوں کو واپس گھروں تک پہنچایا اور اس دوران کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا گیا۔

    پی آئی اے کا ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے اور وہ مسئلہ ہے ادارے میں ملازمین کی تعداد کے زیادہ ہونے کا۔ ائر مارشل کی سربراہی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ادارے سے ملازمین کی علیحدگی کی ایک ایسی رضاکارانہ سکیم متعارف کرائی گئی۔

    اس اسکیم سے ملازمین کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا اور تقریباً دو ہزار ملازمین نے اس سکیم کے تحت پی آئی اے سے علیحدگی اختیار کی جس کے بعد فی طیارہ ملازمین کی تعداد کو کم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملی۔

    وی طیارہ ملازمین کی شرح جو 550 سے تجاوز کرچکی تھی اب 260 پر ہے۔ اس وقت پی آئی اے کی افرادی قوت تقریباآٹھ ہزار ہے جس کی ادارے کو ضرورت ہے۔

    پی آئی اے کی آمدنی کا مکمل انحصار اس کی پروازوں کے اڑان بھرنے پر ہے اور وہ پروازیں جن کی اڑان سے نقصان نہ ہو۔

    پی آئی اے کی ٹیم نے ائر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پی آئی اے کی دنیا بھر اور اندرون فضائی نیٹ ورک کا ازسر نو جائزہ لیا اور کوشش یہ کی جاتی رہی کہ صرف وہ پروازیں اڑان بھریں جن سے منافع حاصل ہو یا پھر وہ اپنے اخراجات پورے کر سکیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی

      برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا

      بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.