تازہ تر ین

مسلمان ممالک فوج کی وجہ سے ہمیں امداد دے رہے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک میں سیلابی صورتحال پر شہباز حکومت کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں، مسلمان ممالک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا جب کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی اور الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں، بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، (ن) لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں کہ حلقوں میں نہیں جاسکتے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے، انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق میں ہے، یہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain