Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
    • پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
    • لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی
    • سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
    • لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔
    • 29 سالہ شادی ختم ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں، ہمارے راستے الگ ہو گئے، وسیم عباس
    • اردوغان نے یورپ اور اتحادیوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے اختلافات سے خبردار کیا
    • پاکستان میں انسانیت کے علمبردار عبدالستار اید کی آج دسویں برسی ہے
    • فیفا ریفری لیٹیکسیئر نے ارجنٹینا-مصر میچ کے بعد ردعمل پر انسٹاگرام بند کر دیا
    • پی اے ایف گروپ کیپٹن کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا
    • ارجنٹینا کی مصر کے خلاف فتح کے بعد فیفا پر جانبداری کے الزامات
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔
    • نیٹو سربراہ کی ایران پر نئے حملوں کی حمایت
    • ٹرمپ: اسپین سے تمام تجارت بند کرنے کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لانگ مارچ کا جمعرات سے دوبارہ آغاز، منزل راولپنڈی

    By Khabrain Newsنومبر 9, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا 7 روز کے وقفے کے بعد وزیرآباد سے سفر کا آغاز جمعرات سے ہو گا۔
    خیال رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جو گزشتہ ہفتے جی ٹی روڈ پر وزیرآباد کے علاقے میں عمران خان پر فائرنگ کے بعد روک دیا گیا تھا۔ یہ حملہ تین نومبر کو ہوا تھا۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چودھری نے لکھا کہ حقیقی آزادی مارچ جمعرات سے دوبارہ شروع ہو گا، راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب مزید توسیع نہیں کر رہے۔ عمران خان تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی ہوں گے۔
    دوسری طرف صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اجلاس میں مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے استحکام کے لیے واضح موقف اختیار کیا ہے۔ حقیقی آزادی مارچ کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچیں گے۔ عمران خان ذاتی مفادات کی سیاست کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ اُن کی جماعت کی جدوجہد سے دنیا میں پاکستان کی عزت بحال ہو رہی ہے۔
    یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں موروثی سیاست کے خلاف ایک کامیاب تبدیلی کا نام ہیں۔ آج پوری دنیا امپورٹڈ سرکار کے کارناموں سے واقف ہو چکی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کوئی چھوٹی بات نہیں۔ عمران خان پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کی خاطر سامراجی نظام کے خلاف نکلے ہیں۔
    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران لانگ مارچ قافلے کے ٹوبہ ٹیک سنگھ والے روٹ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
    وزیراعلیٰ نے لانگ مارچ کے ٹوبہ ٹیک سنگھ والے روٹ پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس حکام اور انتظامی افسران کو ہدایات دیں۔ اسد عمر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لانگ مارچ کے قافلے کو لیڈ کریں گے۔ لانگ مارچ کا قافلہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، جڑانوالہ، چنیوٹ اور دیگر شہروں سے ہوتا ہوا راولپنڈی پہنچے گا۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا

      لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی

      سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.