Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ایس ایل 8 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کل ہوگی

    By Khabrain Newsدسمبر 14, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کیلئے پلیئرز ڈرافٹ کل کراچی میں ہوگا جس میں ٹیمیں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے 18 رکنی اسکواڈ کو مکمل کریں گی۔
    ڈرافٹ میں 517 غیر ملکی اور 491 پاکستانی پلیئرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ایکشن سے بھرپور پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیمیں جمعرات کو کراچی میں اپنے اسکواڈ کو مکمل کریں گی۔
    پی ایس ایل ڈرافٹ میں ملکی و غیر ملکی ایک ہزار کے لگ بھگ کرکٹرز میں سے 6 فرنچائزیں مجموعی طور پر 61 پلیئرز کا چناؤ کریں گی۔
    پلاٹینم کیٹیگری: پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پِک لاہور قلندرز کی ہوگی، جس کے بعد اس راؤنڈ میں کوئٹہ، ملتان، کراچی کنگز، اسلام آباد اور پشاور زلمی اپنے پلیئرز کا انتخاب کریں گی۔
    لاہور قلندرز پلاٹینم میں شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان کو ری ٹین کرچکا ہے جس کے بعد وہ مزید ایک پلاٹینم پلیئر کا انتخاب کرے گا۔
    دیگر ٹیمیں پلاٹینم میں دو، دو پلیئرز منتخب کریں گی۔
    ڈائمنڈ کیٹیگری: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز ڈائمنڈ راؤنڈ میں کوئی پِک نہیں کریں گے۔ دیگر ٹیمیں اس کیٹیگری میں ایک ایک پلیئر پِک کریں گی۔
    گولڈ پِک: گولڈ میں کراچی کنگز تین، پشاور اور لاہور دو، دو جبکہ ملتان اور کوئٹہ ایک ایک پلیئر پِک کریں گی۔ اسلام آباد نے اپنے تینوں گولڈ پلیئرز ری ٹین رکھے ہیں۔
    سلور
    سلور کیٹیگری میں ملتان پانچ، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ تین ، تین جب کہ کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی دو، دو پلیئرز پِک کریں گے۔
    ایمرجنگ کیٹیگری: ایمرجنگ راؤنڈ میں ملتان نے اپنے دونوں پلیئرز برقرار رکھے ہیں، لاہور اور کراچی اس کیٹیگری میں مزید ایک پلیئر ڈرافٹ کرسکتی ہے جبکہ دیگر ٹیمیں دو، دو پلیئرز ڈرافٹ کریں گی۔
    تمام ٹیمیں دو دو سپلیمنٹری پلیئر بھی ڈرافٹ کرسکتی ہیں۔
    ڈرافٹ میں شامل کھلاڑی: ڈرافٹ کیلئے پاکستانی پلیئرز میں فخر زمان پلاٹینم جبکہ محمد حفیظ اور نسیم شاہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں دستیاب ہیں۔
    احمد شہزاد، عابد علی، احسن علی، انور علی، فواد عالم ، سہیل تنویر، موسیٰ خان، محمد عرفان ، عثمان قادر اور ظفر گوہر گولڈ کیٹیگری میں ہیں۔
    پلاٹینم غیر ملکی پلیئرز میں ایرون فنچ، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، ایلیکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، ڈاوڈ ملان، معین علی، تیمال ملز، روسی ون ڈر ڈوسن، راجا پکسا، ڈاسن شناکا، ہسارنگا، کیرون پولارڈ، ایوین لیوز، عادل رشید، ریس ٹوپلی، مارٹن گپٹل، جمی نیشم، تبریز شمسی اور کولن انگرم جیسے پلیئرز شامل ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔

      ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.