لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیر اہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا۔
پی ایف ایف کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، چمن، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے ، میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے کے میچز یکم جنوری سے 11 فروری تک آٹھ شہروں راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، چمن، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں راؤنڈ 16کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ، رنرز اپ کو 5 لاکھ اور تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی، فیئر پلے ایوارڈ کے ساتھ 2 لاکھ دیئے جائیں گے، بہترین کھلاڑی، گول سکورر اور گول کیپر کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس انعام دیا جائے گا۔
چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا ہے کہ نیشنل چیلنج کپ کی ڈومیسٹک فٹبال میں واپسی سے ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا، پاکستان فٹبال میں اداروں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اسی لئے ایونٹ فیڈریشن کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہے، چیلنج کپ میں شریک ٹیموں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
بریکنگ نیوز
- خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
- وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
- مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
- ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
- گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
- پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
- جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
- 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
- وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
- سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
- ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
- ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
- خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
- گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
- سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
- قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
- ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
- ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
