Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • آزاد کشمیر میں دھاندلی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: شرجیل میمن
    • پیپلز پارٹی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کیسا تھ ملکر مظفر آباد میں ہنگا مہ کردیا،رانا ثنا اللہ
    • آزاد کشمیر انتخابات:34‌شکایات درج الیکشن کمیٹی نے کاروائی نہیں کی:شریں رحمان
    • آزاد کشمیر میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی: عطا تارڑ
    • انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!
    • نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کاکروچ نہیں: احسن اقبال
    • اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
    • آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی
    • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، عمان سے بات چیت کا محور آبنائے ہرمز قرار
    • واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 600 عمارتیں جل گئیں، 60 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
    • مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں
    • ایران آئندہ دو برس میں بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر
    • پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • جسپریت بمراہ کی جگہ عاقب نبی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل
    • محمد عامر پی ایس ایل 12 میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر رجسٹر ہوں گے
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کے مایہ ناز کوہ پیما نائلہ کیانی اور شہروز کاشف نے BARD فاؤنڈیشن کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ اناپورناIکی چوٹی سر کرلی

    By Khabrain Newsاپریل 17, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) نوجوان پاکستانی کو پیماؤں نائلہ کیانی اور شہروز کاشف نے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورناIکو کامیابی سے سر کرلیاہے۔اس مہم کیلئے BARD فاؤنڈیشن نے تعاون کیا تھا اور دونوں نے 8ہزار میٹر بلند اس چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کیا۔
    نائلہ اور شہروز نے فون پر اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”یہ ہماری اب تک کی مشکلات مہمات میں سے ایک تھی،تاہم اناپورنا چوٹی پر اپنے ملک کا پرچم سر بلند کرنا ایک اعزاز اور انتہائی مسرت کی بات ہے،یہاں ہم اس بات کو بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس مہم کے ذریعہ ہمارا بنیادی مقصد عالمی سطح پر پاکستان کا ایک مثبت اور خوشگوار تصور پیش کرتے ہوئے اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کرنا ہے،ہم دنیا کو یہ بھی بتانا چاہیں گے کہ یہ جذبہ اب رکنے والا نہیں،ہمارا مشن کوہ پیمائی کا فروغ اور ہم جیسے نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
    دونوں کوہ پیماؤں نے اپنی اس مہم کا کریڈٹ BARD فاؤنڈیشن کو دیتے ہوئے ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا،نائلہ نے کہا کہ درحقیقت ایسی تنظیموں کی وجہ سے ہی ہمارے خواب پورے ہوتے ہیں،اب نائلہ ماؤنٹ ایورسٹ اور لوٹسے کی جانب اپنا سفر جاری رکھیں گی جبکہ شہروز دھولا گیری سر کرنے کی کوشش کرینگے جو دنیا کا ساتواں بلند ترین پہاڑ ہے۔
    شہروز نے کوہ پیمائی کا آغاز11سال کی عمر سے کیا،جب انہوں نے پہلی بار 3885میٹر بلند مکڑا چوٹی سر کی،اب وہ8ہزار میٹر سے زائد بلند 11چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر تین کوہ پیما ہیں۔19سال کی عمر میں انہوں نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی جو کہ 8849میٹر بلند ہے،اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بن گئے۔اسی سال انہوں نے کے ٹو بھی سر کی اور یہ چوٹی سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بھی بن گئے،ان کا مشن تمام 14چوٹیوں کو سر کرنے والا سب سے کم عمر ترین کاہ پیما بننا ہے،دوسری جانب نائلہ کیانی نے اپنی پہلی ہی کوشش میں کے ٹو سر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا،اور
    گاشر برم Iاورگاشر برمIIبھی سر کی،اب وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
    BARD فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر مہرین داؤد کا کہنا ہے کہ ”ہم نے یہ سفر تعلیم،کھیل اور سماجی بہبود کو فروغ دینے کیلئے شروع کیا،وقت کے ساتھ ساتھ اپنی مسلسل کاوشوں کے باعث ہم نے نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا،اب ہم کھیلوں کے دلدادہ کی ایک اچھی خای تعداد کو تعاون فراہم کررہے ہیں،جنہیں ان کی شاندار صلاحیتوں کے باعث قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے،اور ہم مستقبل میں بھی ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور تعاون کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے۔“
    نائلہ فاؤنڈیشن کے ساتھ طویل عرصہ سے وابستہ رہنے کے باعث BARD صنف آہن کے نام سے مشہور ہیں،تاہم شہروز حال ہی میں BARD فاؤنڈیشن کے ساتھ وابستہ ہوئے ہیں،اور BARD فاؤنڈیشن 8ہزار میٹرز سے بلند تمام 14چوٹیوں کو سر کرنے کیان کے عزم میں تعاون کرے گی۔
    BARD فاؤنڈیشن نے ہمیشہ ٹیلنٹ کے فروغ اور بہت سے لوگوں کیلئے کامیاب کیریئر کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بلقیس اور عبدالرزاق داؤد کی جانب سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ قابل افراد کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں چیمپئن کے طور پر ان کی صلاحیتوں کے ادراک میں مدد کے ذریعہ ان کی قسمت بدلنے پر یقین رکھتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!

      آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی

      پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.