Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے

    By Khabrain Newsمئی 20, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: تاریخ ساز ریکارڈز کے حامل راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے اور یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان میں کسی فرد نے ایک دن میں اتنے زیادہ عالمی ریکارڈ توڑے، راشد کے مجموعی ریکارڈ کی تعداد 121 ہوگئی۔

    پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم امریکا، جرمنی، بھارت، سوئزر لینڈ اور انگلینڈ سمیت متعدد ممالک کےعالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔

    راشد نسیم نے پہلے دن ہفتے کو 9 اور اگلے روز 11 ریکارڈ توڑے۔ انہوں نے ماشل آرٹس کیٹیگری میں بھارت کے بھی دو ریکارڈ توڑے اور پنچ کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ بنائے جبکہ دو ریکارڈ لاٹھی، ایک ریکارڈ بلون برسٹنگ کیٹیگری، ایک ریکارڈ نی اسٹرائیک، ایک ریکارڈ کہنی کے ساتھ اخروٹ توڑنے کا بنایا، یک ریکارڈ ایلبو اسٹرائیک اور ایک ریکارڈ فائر اسٹف کیٹیگری میں قائم کیا۔

    پہلے ریکارڈ میں ہاتھوں پر باکسنگ گلوز پہن کر 392 کے مقابلے میں 350 مکے برسا کر انگلینڈ کا ریکارڈ توڑا، ایک اور پنچ کیٹیگری میں ہاتھوں میں 1 کلو وزن پکڑ کر 161 مکے مارنے کا ریکارڈ 171 مکے مار کر توڑ دیا، یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا۔ تیسرے ریکارڈ میں 160 کے مقابلے میں 172 اخروٹ کہنی سے توڑے، چوتھے ریکارڈ میں 3 منٹ میں انڈیا کے چنے شرما کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 3 منٹ میں 820 کہنیاں ماری تھیں۔ راشد نسیم نے 882 کہنیوں کے وار کیے اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    پانچویں ریکارڈ میں امریکا کے اجوال شرما کے 5 کلو وزن باندھ کر ایک منٹ میں 83 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑا اور 88 مرتبہ گھٹنے مارے۔ ریکارڈ نمبر 6 میں غبارے کو مکوں کی مدد سے پھاڑنا تھا، راشد نسیم نے کامیابی سے ایک منٹ میں 100 غبارے پھاڑ دیے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 72 کا تھا۔ ساتویں اور آٹھویں ریکارڈ میں لاٹھی کو 442 کے مقابلے میں 481 مرتبہ جبکہ اسی کیٹیگری کے 3 منٹ میں لاٹھی مارنے کے 1159 مارنے کے ریکارڈ کو 1285 مرتبہ مار کر توڑ دیا۔

    نویں ریکارڈ میں آگ لگا کر لاٹھی کو 195 مرتبہ گھمانے کے ریکارڈ کو 201 مرتبہ چلا کر توڑ دیا، 10 ویں ریکارڈ میں ہاتھ میں انڈا پکڑ کر جرمنی کے ریکارڈ 252 اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو 290 اخروٹ توڑے اور ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔ 11 ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے ماتھے کے ساتھ ایک منٹ میں 119 پینسل توڑ ڈالی۔

    اسی طرح، 12 ریکارڈ میں مکے کی مدد سے چاپ اسٹک کے امریکا کے ریکارڈ کو توڑا، راشد نسیم نے 120 چاپ اسٹک کو چکنا چور کر دیا۔ 13 ویں ریکارڈ میں ماتھے سے 77 یارڈ اسٹک اور 14 ریکارڈ میں سر سے 29 کے مقابلے میں 39 کولڈ ڈرنک کی بوتل کرش کیں اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔ 15 ویں ریکارڈ میں 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 103 جمنگ جیکس کا ریکارڈ بنایا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 102 جمنگ جیکس کا تھا۔

    پھر 16ویں ریکارڈ میں ایک کلو وزن کے ساتھ فل ایکس ٹینشن پنچ کا ریکارڈ توڑا، راشد نسیم نے 321 مکوں کے مقابلے میں 345 مکے برسائے۔ 17ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے 11 ماربل ٹایئل کو چکنا چور کر دیا اور کہنی کی مدد سے ماربل ٹائیل کو توڑا۔ 18 ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے انگلینڈ کے چراغ لوکھا کو شکست اور ان سے نن چکو کا ریکارڈ چھین لیا، 186 کے مقابلے میں 191 مرتبہ نن چکو کو گھمایا۔

    آخر میں 19 ویں اور 20 ویں ریکارڈ میں ککس کے ساتھ بوتل کیپ اوپن کرنے کے دو ریکارڈ اپنے نام کیے، راشد نسیم نے لگاتار 40 بوتل کے ڈھکنوں کو کسک کی مدد سے اوپن کیا جبکہ اسی کیٹیگری کے ایک اور ریکارڈ میں 30 سیکنڈ میں 29 کے مقابلے میں 32 بوتل اوپن کیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔

      ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے

      تازہ ترین

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.