Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • پاکستان میں اب بھارت، بنگلہ دیش، چین اور سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں پٹرول سستا ہے
    • ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے سیالکوٹ میں تیار کردہ آفیشل میچ بال کو سراہا
    • حکومت کی کفایت شعاری پالیسی ختم، جمعہ کی تعطیل بھی ختم
    • ٹیکساس :ماں باپ اوردادی کا قاتل ،19 سالہ گورو چوپڑا گرفتار
    • ٹیکساس ۔ ماں باپ اوردادی کا قاتل 19 سالہ گورو چوپڑا گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ترک صدر کا نئی دہلی میں خطاب, مسئلہ کشمیر پر پاک،بھارت کیلئے بڑا اعلان

    By Daily Khabrainمئی 1, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    tayyab urdwan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انقرہ، نئی دہلی (آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ضروری ہوا تو ترکی کی حیثیت سے ہم معاملے میں شامل ہو سکتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا مذاکراتی حل پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں اس پر ہمیں خوشی ہے، فیتو دہشتگرد تنظیم بھارت میں بھی سنجیدہ پیمانے پر منظم ہے لہذا بھارتی حکومت کو اس معاملے میں تدابیر اختیار کرنا چاہئیں۔ترک صدر نے اپنے دورہ بھارت سے قبل ایک بھارتی ٹی وی ”ورلڈ ایز ون نیوز(ڈبلیو آئی او این )“ کو انٹرویو دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میںکہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں اور اس پر ہمیں خوشی ہے۔صدراردگان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ضروری ہوا تو ترکی کی حیثیت سے ہم معاملے میں شامل ہو سکتے ہیں ، اس مسئلے کا مذاکراتی حل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو گا۔انھوںنے16 اپریل کے آئینی تبدیلی سے متعلق انتخابات میں شرکت کی بلند شرح کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ریفرینڈم میں 85 فیصد کی شرح سے شرکت کے ساتھ ترکی نے دنیا اور خاص طور پر یورپ کو جمہوریت کا درس دیا ہے۔ جس قدر ترکی میں ریفرینڈم میں شرکت کی سطح بلند رہی ہے اس قدر دنیا میں کہیں نہیں دیکھی گئی۔سیکولرازم کی تعریف کے بارے میں سوال کے جواب میں صدر اردگان نے کہا کہ سول قانون اور اینگلوسیکسن میں سیکولر ازم کا غلط اطلاق کیا گیا ہے کیونکہ وہاں عقائد کی کثرت کی وجہ سے لوگوں کو رد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں سیکولر ازم تمام عقائد کے حامل افراد کو حکومت کے تحفظ میں لینا اور ہر ایک کا اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کر سکنا ہے۔صدر اردگان نے کہا کہ اسکارف دینی لحاظ سے ایک مسلمان خاتون اپنے عقیدے کی ضرورت کے تحت اوڑھتی ہے، ترکی میں خاص طور پر کسی بھی عقیدے میں مداخلت نہیں کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ مغرب میں حالیہ دنوں میں سنجیدہ سطح پر مسلمان دشمنی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ دشمنی مساجد کو جلانے تک جا پہنچی ہے۔یورپی یونین کے رکنیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر اردگان نے کہا کہ یورپ نے ترکی کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ اور اظہار بیان کی آزادی کے موضوعات پر دنیا بھر کی فہرست تیار کرنے والے سب حلقوں نے سیاسی اور جانبدارنہ رویہ اختیار کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یہ حلقے قابل اعتبار نہیں ہیں۔ترک صدر نے کہا کہ فیتو دہشتگرد تنظیم بھارت میں بھی سنجیدہ پیمانے پر منظم ہے لہذا بھارتی حکومت کو اس معاملے میں تدابیر اختیار کرنا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں موجود دہشتگرد تنظیموں میں فیتو سر فہرست ہے اور داعش کے خلاف جو جدوجہد ترکی کر رہا ہے وہ کسی اور ملک نے نہیں کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید

      بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.