Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
    • ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ہائی پروفائل تقریب میں اپنی 80ویں سالگرہ منائی
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ
    • نیتن یاہو ایران سے ہار گئے؟ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا دھماکہ خیز دعویٰ
    • ایران پر جنگ مسلط ہوئی تو پوری قوم ایک مٹھی بن گئی، صدر پزشکیان
    • یورپی یونین کا میٹا کو بڑا حکم!
    • اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری، نئی رپورٹ جاری
    • جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
    • عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی
    • امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی
    • رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا
    • آج ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامن
    • نیویارک کی تاریخی فتح؛ سان انتونیو کو شکست دے کر 53 سال بعد چیمپئن بن گیا
    • زرعی اسٹوریج کیلیے 7۔1 ارب مختص کرنے پر اظہار تشویش
    • چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب
    • اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو
    • بھارت: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
    • امریکا ایران معاہدے پر کل دستخط ہونگے، ٹرمپ کا اعلان
    • غیر ملکی ایجنسیاں ’جاسوس کچھوؤں اور مچھلیوں‘ کے ذریعے چینی سمندروں پر نظر رکھ رہی ہیں: چین کا دعویٰ
    • کینیڈی نے عمارت سے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام مٹا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’’یونیسکو میں ملازمتیں‘‘ اہلیت، شرائط اور اپلائی کرنے کا طریقہ جانیں!

    By Khabrain Newsمئی 8, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (8 مئی 2026): اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو میں شاندار کیریئر بنانے کا نادر موقع ہے اہلیت شرائط اور اپلائی کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔

    ہر پڑھے لکھے شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھی ملازمت حاصل کر کے اپنا شاندار مستقبل بنا سکے۔ ایسے ہی اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے میں ملازمت حاصل کر کے اپنا بین الاقوامی کیریئر بنانے اور اپنے خواب کی تعبیر پانے کا نادر موقع ہے۔

    یونیسکو یہ ملازمتیں مختلف ممالک میں ہوتی ہیں اور ان کے لیے مضبوط پیشہ ورانہ مہارت اور تجربہ درکار ہوتا ہے۔

    پروفیشنل اور اعلیٰ سطح کی کیٹیگریز:

    بین الاقوامی سطح کی زیادہ تر نوکریاں پروفیشنل (P) اور اس سے اوپر کی کیٹیگری میں آتی ہیں۔ ان عہدوں کے لیے مضبوط تجزیاتی صلاحیت، بہترین کمیونیکیشن اسکلز اور قیادت کی اہلیت ضروری ہوتی ہے۔

    ابتدائی سطح (P-1، P-2):

    P-2 کے لیے کم از کم 2 سال کا تجربہ ضروری ہوتا ہے، جس میں ایک سال بین الاقوامی تجربہ شامل ہونا چاہیے۔

    درمیانی سطح (P-3، P-4):

    اس پوسٹ کے لیے 4 سے 7 سال تک کا تجربہ درکار ہوتا ہے۔

    اعلیٰ سطح (P-5، D-1، D-2):

    یہ سینئر عہدے ہوتے ہیں جن کے لیے 10 سے 15 سال کا تجربہ ضروری ہوتا ہے، جس کا بڑا حصہ بین الاقوامی ہونا چاہیے۔

    اس کے علاوہ نیشنل پروفیشنل آفیسرز بھی ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک میں کام کرتے ہیں لیکن ان کے انتخاب کے معیار بین الاقوامی ملازمین جیسے ہی ہوتے ہیں۔

    یونیسکو مختلف منصوبوں کے لیے کنسلٹنٹس بھی رکھتا ہے، جو ریسرچ یا مخصوص کاموں کے لیے ہوتے ہیں، اور بعض اوقات یہ کام گھر بیٹھ کر بھی کیا جا سکتا ہے۔

    اہلیت اور ضروری صلاحیتیں:

    یونیسکو میں نوکری حاصل کرنے کے لیے عموماً ماسٹرز یا اس کے مساوی اعلیٰ ڈگری ضروری ہوتی ہے، خاص طور پر تعلیم، ثقافت، سائنس، سوشل سائنسز، کمیونیکیشن یا بزنس ایڈمنسٹریشن جیسے شعبوں میں۔

    زبان کی مہارت بہت اہم ہے۔ انگریزی یا فرانسیسی میں سے کسی ایک زبان پر مکمل عبور لازمی ہے، جبکہ دوسری زبان جاننا اضافی فائدہ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ عربی، چینی، ہسپانوی یا روسی زبانوں کی معلومات آپ کے مواقع کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

    صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ آپ کی سافٹ اسکلز بھی اہم ہوتی ہیں، جیسے دباؤ میں کام کرنے کی صلاحیت، مختلف ثقافتوں میں کام کرنے کی اہلیت، اور اچھی تحریری و تحقیقی صلاحیت۔

    تنخواہ اور سہولیات:

    یونیسکو اپنے ملازمین کو ایک معیاری اور مسابقتی پیکیج فراہم کرتا ہے، جس میں بنیادی تنخواہ کے ساتھ اضافی الاؤنس شامل ہوتا ہے، جو اس ملک کے اخراجاتِ زندگی کے مطابق ہوتا ہے۔

    اضافی سہولتیں:

    خاندانی الاؤنس

    بچوں کی تعلیم کے اخراجات میں مدد

    رہائش اور منتقل ہونے کے اخراجات

    مشکل علاقوں میں کام کرنے پر اضافی الاؤنس

    درخواست دینے کا طریقہ:

    تمام درخواستیں یونیسکو کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے دی جاتی ہیں۔ انتخاب کا عمل عام طور پر درج ذیل مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔

    درخواست کی ابتدائی جانچ کے بعد امیدوار کا تحریری ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ کامیاب امیدوار کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جاتا ہے اور اس کا ریفرنس چیک کیا جاتا ہے۔

    یونیسکو میں موجودہ نوکریوں کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

    May be an image of map and text

    Khabrain News

    Keep Reading

    عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی

    امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی

    رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا

    تازہ ترین

    عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی

    امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی

    رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا

    چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب

    اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.