Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    طاہر القادری کا جے آئی ٹی ،قصاص تحریک کے دوسرے راﺅنڈ بارے اہم بیان

    By Daily Khabrainجون 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    tahir ul qadri
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (وقائع نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پانامہ جے آئی ٹی ن لیگ کا الیکشن سیل ہے جس میں آئندہ الیکشن کا منشور تیار ہو رہا ہے۔ قوم کے علم میں ہے آئین ،قانون،عدالتیں کس حال میں ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس پر پیش رفت رک چکی ،کارکنوں کے قاتل دونوں بھائی ہیں ،جنہیں طلب نہیں کیا گیا ۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا قصاص ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،آخری دم تک انصاف کی جنگ لڑیں گے۔ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ حاصل کرنے کےلئے پونے تین سال سے عدالت میں ہیں کوئی فیصلہ نہیں مل رہا۔ اے ٹی سی نے 124 ملزم طلب کئے مگر ایک پولیس افسر بھی کسی ایک تاریخ پر حاضر نہیں ہوا۔ قصاص تحریک کے دو راﺅنڈ باقی ہیں۔ احتجاج کے حق کو مناسب وقت پر استعمال کریں گے ،سلامتی کے دشمن ملکوں کے ایجنٹ بر سر اقتدار ہیں۔ نیوز لیکس کے انجام بارے پہلے ہی بتا دیا تھا ۔سیاسی رابطے ہیں فرعونی تخت کے خاتمے کے یک نکاتی ایجنڈے پر اجتماعی لائحہ عمل کےلئے جو کر سکا کرونگا ،انقلاب جھولی میں نہیں گرتے یہ قرآن کا فیصلہ ہے ظلم کی شکار قوم مل کر نکلے گی تو تبدیلی آئے گی۔ شہر اعتکاف میں شرکت کےلئے پاکستان آیا ہوں ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کے حوالے سے قانونی پیش رفت کا جائزہ لوں گا ۔ ہم خیال سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنے کےلئے عوامی تحریک کا پلیٹ فارم حاضر ہے ۔ سربراہ عوامی تحریک غیر ملکی دورے کے بعد گزشتہ صبح 8 بجے قطر ائر ویز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پہنچے ۔ ائیر پورٹ پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین ،سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،صوبائی صدور بشارت جسپال،فیاض وڑائچ اور عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے اپنے قائد کو خوش آمدید کہا۔ سربراہ عوامی تحریک کے پوتے حماد مصطفی بھی انکے ہمراہ مصر سے لاہور پہنچے۔ سربراہ عوامی تحریک کی آمد کی خوشی میں ایم ایس ایم،یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے فلک شگاف نعرے لگائے اور بعض کارکن خوشی میں رقص کرتے رہے۔ سربراہ عوامی تحریک نے میڈیا سے گفتگو بھی کی اور ریلی کی شکل میں اپنی رہائش گاہ پہنچے جہاں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے حسین نواز کی تصویر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ احتساب کے نام پر ڈرامہ ہو رہا ہے۔ آخر کسی کسی کو میز کرسی فراہم کی اور پھر ایک خاص انداز سے بٹھانے کے بعد تصویر ریلیز کروائی گئی اور پھر اس پر تبصرے کروانے کی ڈیوٹیاں پہلے سے لگی ہوئی تھیں ،جے آئی ٹی پر تنقید فلمی سکرپٹ کا حصہ ہے۔ جے آئی ٹی کو غیر جانبدار ثابت کرنے کےلئے تنقید کے تیر چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے بغیر انتخابات ہوئے تو یہ سابق انتخابات جیسا ایک ڈرامہ ہو گا ،یہ الیکشن 2008 اور 2013 سے مختلف نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال ہزاروں افراد کے ہمراہ اعتکاف بیٹھتا ہوں جہاں پر کارکنوں کی تربیت کی جاتی ہے ،تربیت کا یہ ماڈل پورے پاکستان کی تربیت کےلئے ہے۔ سربراہ عوامی تحریک نے شدید گرمی کے باوجود استقبال کےلئے آنیوالے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کارکن دنیا کی کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہیں ،میرے کارکن ہر وقت میرے دل اور میری آنکھوں میں رہتے ہیں اس موقع پر کارکنوں نے ”گو نظام گو“ اور” گو نواز گو“ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق

      مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.