تازہ تر ین

عوام عدلیہ کیساتھ ہیں یا ڈاکو کیساتھ, فیصلہ کب ہوگا؟, دیکھئے خبر

چکوال (نمائندہ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب نے آصف زرداری کو کلین چٹ دی ہے، ساری قوم چیئرمین نیب کو معاف نہیں کرے گی، لاہور الیکشن میں پتہ چلے گا کہ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے یا پاکستان کے بڑے ڈاکو کے ساتھ ،8 دن جیل میں ہر قسم کے چھوٹے جرائم میں ملوث مجرم دیکھے مگر بڑے ڈاکو تو پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، شہباز شریف کے کرپشن کے کیسز ہم نیب میں لے کر جائیں گے۔ انہوں نے پونے دو ارب روپے ملتان کے میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کر کے چائنہ بھیجے، ہم انکی کرپشن کے تمام منصوبے سامنے لے کر آئیں گے، کون نہیں جانتا کہ آصف زرداری ملک سے پیسہ چوری کر کے باہر لے کر گیا، نیب کی وجہ سے کرپشن بڑھی ہے، پانامہ کیس جیسی جے آئی ٹی کی مثال مغربی ممالک میں بھی نہیں ملتی‘ پارٹی کی ممبر شپ کمپیئن کےلئے آیا ہوں، ہم کارڈ کا اجراءکر رہے ہیں جس سے ہم اپنے ایک ایک کارکن کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور آپ سے آپ کے امیدوار کے چناﺅ کےلئے رائے بھی لے سکتے ہیں۔ چکوال میں عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر چکوال کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نواز شریف کی ریلی سرکاری ریلی جبکہ ہماری عوامی ریلی ہے، گو نواز گو تو ہو گیا ہے اور لاہور میں بڑا فیصلہ کن الیکشن ہونے جا رہا ہے، پتہ چلے گا کہ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے یا پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار طاقتور کا احتساب شروع ہوا ہے یہ ہے نیا پاکستان، میں آٹھ دن جیل میں رہا، وہاں میں نے ہر قسم کے چھوٹے جرائم میں ملوث مجرم دیکھے جبکہ پارلیمنٹ میں بڑے بڑے ڈاکو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طاقتور کےلئے الگ اور کمزور کےلئے الگ قانون ہے، جیل میں موثرسائیکل، گائے اور بھینس چوری کرنے والے ملے، ساری جیلوں کے مجرموں کا پیسہ ایک طرف اور نواز شریف کے مے فیئر فلیٹس کا پیسہ بھی اس سے زیادہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے طاقتور کا احتساب کر کے دکھایا ہے اور جے آئی ٹی کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ چیئرمین نیب کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے کم نہیں ہوئی، کوئی قوم تب تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک بڑے بڑے لوگوں کی کرپشن کو نہیں پکڑا جاتا، نوجوانوں آپ کو آگے آنا ہو گا اور پاکستان کو ترقی کے راستے پر چلنے میں مدد فراہم کرنا ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے کرپشن کے کیسز ہم نیب میں لے کر جائیں گے۔ چیئرمین نیب تم تیار ہو جاﺅ، ہم غریبوں کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لا کر دکھائیں گے، گلی گلی میں شور ہے صرف نواز شریف نہیں بلکہ شہباز شریف سمیت پورا ٹبر ہی چور ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹے چوروں نے ملک کا اتنا نقصان نہیں کیا جتنا اس ملک کو بڑے چوروں نے لوٹا اور مقروض بنایا ہے۔ کرپشن کے گارڈ فادر نے اداروں میں اپنے افراد بٹھا کر تمام ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیئے ہیں۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ آصف علی زرداری ڈاکو ہے اور اسے چھوڑ دیا گیا۔ خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ملک قرضوں کیوجہ سے مقروض ہوتا ہے ¾خواتین کو سمجھنا چاہئے کہ کرپشن ہے کیا؟ قرضے لینے والا ملک دنیا میں اپنی عزت کھو دیتا ہے، ٹرمپ جیسا بندہ قرض لینے والے ملک کو برا بھلا کہتا ہے ¾پاکستان سے ہر سال دس ارب ڈالر چوری ہو کر بیرون ملک جاتے ہیں ¾جب ایک گھر میں چوری ہو جائے تو اس کا گزارہ کیسے ہو گا؟ یہی پاکستان کا حال ہے ¾ملک کا پیسہ چوری ہو رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain