Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک فضائیہ کا یوم شہدائ, ائیرچیف کا دشمنوں کے نام اہم اعلان

    By Daily Khabrainستمبر 8, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    air suhail
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (وقائع نگار) ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ایئر بیسز پر جمعرات کو یوم شہداءکے طور پر منایا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز اور ائیر مین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دن کا آغاز1965 اور 1971 کی جنگوں کے پاک فضائیہ کے شہداءاور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاﺅں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں مادروطن کی راہ میں بیش بہا قربانیاں دینے والے اُن شہداءاور غازیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کا نہایت بہادری سے مقابلہ کیا۔اپنے بہادر جنگی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک کو درپیش چیلنجز کا ادراک بھی ہے۔ جب بزدل دشمن کو احساس ہوا کہ وہ ہم سے براہ راست جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا تو اس نے چھپ کر وار کرنے میں ہی عافیت جانی۔ لیکن اس موقع پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ گئے۔ پاک فضائیہ نے پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ائیر چیف نے مزید کہا کہ بیرونی طاقتیں ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ہمیںدوسروں کی ناکامیوں کا ذمہ دارٹھہرا رہی ہیں۔ہم امن پسند قوم ہیں اور دوسروں کی ناکامیوں کا بوجھ اپنے سر لینے کے لیے ہر گز تیار نہیں۔اس لیے ان سب کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔ ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ملک کے لیے ہماری قوم اور افواجِ پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔ انہوں نے خطے میں موجود تمام قوتوں بالخصوص حریف ممالک کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی نگہبانی کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے اور کسی بھی سمت سے کی گئی سرحدی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔اسی طرح پا ک فضائیہ کے ایک دستے نے ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ، ائیر آفیسر کمانڈنگ ،سدرن ائیر کمانڈ کی سر کردگی میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی جانب سے پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ملک بھر میںپاک فضائیہ کے شہداءکی قبروں پر بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ جنگِ ستمبر1965 ء کے سلسلے میں لاہور گیریژن ےادگار شہداءکے مقام پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے گو ر نر پنجا ب محمد ر فیق ر جو انہ اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کے ہمراہ یادگارِشہداءپر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ اِس موقع پر پاک فوج کے ایک چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آخر میں شہداءکے ورثاءنے یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔ تقریب میں شہداءکے ورثاءنے اپنے اپنے تاثرات بیان کئے اور ملکی سلامتی کے لئے اس قربانی پر احسا س فخر کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک کے مشہور و معروف گلوکار اُستاد حامد علی خان، سانول عطا اللہ، مظہر حسین راہی، مس سائرہ نسیم اور ابھرتی ہوئی گلو کارہ میمونہ ساجدنے قومی نغمے گائے اور ماحول کو گرما یا۔ جبکہ تقریب کے کمپیئر معروف اداکار شجاعت ہاشمی ، سیّد وصی شاہ ، صباءفیصل اور سدرہ اقبال نے جنگ ستمبر اور ملک کے لئے پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاک فوج کے شہداءنے قومی وقار، سا لمیت اور خو د مختار ی کی خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں اور ان کی بے مثال بہادری اور شجاعت کے کارنامے ہماری تاریخ کے ابواب میں سنہرے حروف سے عبارت ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ آج بھی دفاع ِوطن کی خاطر پاک فوج کے بہادر سپوت دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سینہ سپر ہیں اور بھر پور قومی تائید و حمایت کی بدولت اپنے مقصد کے حصول کے لئے پُر عزم ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ مادر ِوطن ہماری جان ، ہماری پہچان اور ہمارا ایمان ہے اور ہم ارض مقدس کا دفاع اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہر قیمت پر کرتے رہیںگے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.