اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بینظیر بھٹو سے موازنہ درست نہیں‘ دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ بینظیر بھٹو نے جیلیں کاٹیں اور صعوبتیں برداشت کیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کردار صرف میاں نوازشریف کی بیٹی ہونا ہے‘ انہیں پہلے عملی سیاست میں حصہ لے کر خود کو ثابت کرنا ہو گا۔ بچے غیرسیاسی ہوتے ہیں‘ انہیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے؟

Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan and British Home Secretary Amber Rudd addressing Joint Press Conference in Islamabad on March 21, 2017.
