تازہ تر ین

آزادی کپ فائنل بارے عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ ورلڈ کپ کے سابق ہیرو عمران خان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کل کھیلا جانے والاآزادی کپ کا تیسرا اور آخری میچ قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم جائیں گے جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ہمراہ ہوں گے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے بعض قریبی ساتھی کرکٹر دوست بھی آزادی کپ کا آخری میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچیں گے اس مقصد کیلئے عمران خان نے داخلہ ٹکٹ حاصل کرلی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain