تازہ تر ین

شام اور عراق میں دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کریں گے:ترک صدر

انقرہ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں قائم دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کیے جائیں گے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی مغربی ریاست منیسا میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں صدر اردوآن نے کہا کہ ترکی کی مسلح افواج شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ شام اور عراق کے کئی علاقے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور ترکی کو انکے حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کے ٹھکانے تباہ کرنے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain