Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا
    • سیمی زین کا تاریخی اعزاز، WWE کے پہلے مسلمان چیمپئن بن گئے
    • کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
    • سے منافع کی امید، رقم تین گنا ہونے کے یقین پر گیمر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی داؤ پر لگا دی GTA 6
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لوگ مجھے مادھوری سے زیادہ خوبصورت کہتے ہیں، مادھوری کی ہم شکل کا بیان

    By Daily Khabrainنومبر 11, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    madhuri
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: (ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے بےتحاشہ مشابہت رکھنے والی ٹی وی ایکٹریس نکی انیجا والیا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سنتی ہیں کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔جانداراداکاری اوردلکش مسکراہٹ کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔ تقریباً 50 سال عمر ہونے کے باوجود مادھوری کی خوبصورتی کا مقابلہ آج تک بالی ووڈ کی کوئی اوراداکارہ نہیں کرسکی ہے تاہم مادھوری ڈکشٹ سے بے تحاشہ مشابہت رکھنے والی ٹی وی اداکارہ نکی انیجا والیا کا کہنا ہے کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔بھارتی ڈراموں کو پسند کرنے والوں کے لیے نکی انیجا کانام نیا نہیں ہے، نکی بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ”بات بن جائے گی“،” انداز“،” سی ہوکس“ اور”گھر والی اوپروالی“میں کام کرچکی ہیں لیکن انہیں مقبولیت اداکاری سے نہیں بلکہ ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ سے بےتحاشہ مشابہت کے باعث ملی۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے مادھوری ڈکشٹ کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرا اور مادھوری ڈکشٹ کا ہمیشہ موازنہ کیا جاتا ہے اور میں اسے تعریف کے طور پر لیتی ہوں۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ میرا اور مادھوری کا موازنہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ” میں نے کچھ لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ میں مادھوری ڈکشٹ سے زیادہ خوبصورت ہوں“۔نکی انیجا نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ کئی سال پہلے میں کسی ایوارڈ فنکشن میں شرکت کرنے کے لیے دہلی جارہی تھی مادھوری بھی اس تقریب میں مدعو تھیں اور فلم ”دل توپاگل ہے“میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک ہی فلائٹ سے دہلی جارہے تھے مادھوری اپنی والدہ کے ساتھ جہاز میں تھیں اورمیں اپنی والدہ کے ساتھ اور ہم چاروں نے پورے راستے صرف اسی بات پر تبادلہ خیال کیا کہ میری اور مادھوری کی شکلیں آپس میں بہت زیادہ ملتی ہیں۔مادھوری ڈکشٹ نےمجھ سے کہا کہ لوگ آپ کاموازنہ مجھ سے کرتے ہیں اورمیں نے کہا میرا موازنہ آپ سے کیا جاتا ہے اس موقع پر فوراً میری ماں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری آنکھیں مادھوری ڈکشٹ سے زیادہ بڑی اورخوبصورت ہیں اور میرا قد بھی مادھوری سے زیادہ لمبا ہےاورمیں مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہوں۔ یہ سن کرمادھوری اوران کی والدہ حیران رہ گئیں۔ لیکن جو تعریف مجھے سب سے زیادہ پسند ا?ئی وہ یہ تھی کہ ہم دونوں کی مسکراہٹ اورعادتیں ایک دوسرے سے بہت زیادہ ملتی ہیں۔واضح رہے کہ نکی فلموں میں تو کوئی بڑا کردار حاصل نہ کرسکیں تاہم ٹی وی کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ حال ہی میں نکی بھارتی ٹی وی کے شو”دل سنبل جا ذرا“میں نظر ا?رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں بالی ووڈ اداکارانیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور بھی مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف

      سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا

      کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟

      تازہ ترین

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.