Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • پاکستان میں اب بھارت، بنگلہ دیش، چین اور سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں پٹرول سستا ہے
    • ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کی درخواست مسترد کردی

    By Daily Khabrainجنوری 11, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    supreme
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی شوگر ملز جنوبی پنجاب منتقل کرنے کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپیل کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ غالباً یہ انڈسٹری نئی نہیں لگائی گئی، معاملہ شوگر ملز منتقلی کا ہے، کیا مقدمات کے دوران یہ کاروبار بند ہے؟شوگر ملز کے وکیل نے بتایا کہ کاروبار بھی بند ہے اور 3 ماہ میں ملوں کی منتقلی کاحکم بھی ہائیکورٹ نے دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ’اگر ملز غیر قانونی لگائی گئی ہیں تو منتقل کرنا پڑیں گی، میرے خیال سے اپیل کی سماعت کے لیے منظوری توبنتی ہے‘۔وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو فی الوقت معطل کیا جائے جب تک سپریم کورٹ اپیل کا فیصلہ نہیں کردیتی۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ اخبارات میں اپیلیں کیوں شائع کی جارہی ہیں؟ ملیں توسال سے بند ہیں، فی الحال حکم امتناعی نہیں دیں گے۔گنے کے کاشتکاروں کے وکیل احسن بھون نے کہا کہ جہانگیر ترین شوگر ملز کے وکیل چوہدری اعتزاز احسن جانتے ہیں گنے کی فصل 2 سال ہوتی ہے۔چیف جسٹس نے اعتزاز احسن سے پوچھا کہ چوہدری صاحب کیا آپ نے گنا کاشت کیا ہے؟ اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ میں بھی کاشتکار ہوں۔چیف جسٹس نے برجستہ پوچھا کہ کیا ایگریکلچر ٹیکس بھی دیا ہے؟ چیف جسٹس کے چوہدری اعتزاز احسن سے مکالمے پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے ۔معزز جج نے پوچھا کہ باقی ملیں بند ہیں تو کیا سارا گنا ترین کی ملز JDW اٹھانے کے لیے تیارہے؟چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین موجود ہیں، جہانگیر ترین کو بلالیں، چاہتے ہیں کسانوں کا نقصان نہ ہو۔جسٹس میاں ثاقب نثار کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ جو سرکلر ریٹ ہے اعتزاز احسن ادا کریں گے، کم از کم اس سیزن کسانوں کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا کہ ان کی شوگر ملیں جنوبی پنجاب کے کسانوں سے گنا خریدیں گی۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ جہانگیر ترین یقینی بنائیں کہ کسانوں کا نقصان نہ ہو، اور ان کو پورا معاوضہ ملے۔اس دوران عدالت نے شریف فیملی کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ملوں کی جنوبی پنجاب سے منتقلی کو روک دیا تاہم شریف فیملی کی بند شوگر ملوں کو کھولنے کے لیے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے مزید سماسعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

      وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ ا-ایران معاہدے پر بات چیت کے لیے تہران روانہ

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.