نواب شاہ ّ(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھائے گی اور نہ کسی غیر جمہوری عمل کی حمایت کرے گی۔نواب شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی 73 کے آئین کی بانی جماعت ہے وہ کسی بھی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کرے گی، آئین میں ٹیکنو کریٹس حکومت کا کوئی ذکر نہیں اور نہ کوئی غیر آئینی اقدام اٹھایا جائے گا، میرے خیال میں سینیٹ الیکشن وقت پر ہوجائے گا جب کہ عام انتخابات میں اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو نواب شاہ سے الیکشن لڑوں گا۔
کسی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کریں گے، آصف زرداری

