Author: Daily Khabrain

حافظ آباد(ویب ڈیسک) سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ آج نیو دہلی کی عدالت میں سنایا جائے گا۔بھارتی شہر نیو دہلی کی عدالت میں آج سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی خاتون گواہ کواب تک ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔حافظ آباد کے گاﺅں ڈھینگرانوالی کی رہائشی خاتون راحیلہ وکیل نے کہا ہے کہ اس کے والد محمد وکیل ”سمجھوتہ ایکسپریس“ دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوئے بلکہ زندہ بھارت کی کسی جیل میں قید ہیں مگر بھارتی حکومت ہمیں ان تک رسائی نہیں دے رہی جبکہ بھارتی عدالت کے سمن موصول نہیں…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے قتل کیس میں ملزم پیر ارشاد علی شاہ کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تاہم ملزم باآسانی عدالت سے فرار ہوگیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو قتل کیس میں ملزم پیر ارشاد علی شاہ کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ملزم کی 7 سال تک عبوری…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر طرز کی کرکٹ کو اہمیت دینا چاہے، پی ایس ایل کا پریشر گیم ہوتا ہے مگر ڈومیسٹک کی اہمیت اپنی جگہ ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں میچ ونرز موجود ہیں  لیکن حریف سائیڈ اچھا کھیلی اور فائنل میں رسائی پانے میں کامیاب رہی، ٹی ٹونٹی پریشر کا کھیل ہے وہی ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی پرفارمنس دے رہے ہیں جو تجربہ کار ہیں۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوشش کرتے ہیں کہ…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک)سرفراز احمد نے کہا کہ اپنے شہر میں اپنے مداحوں کے درمیان کھیل کر بہت لطف آیا۔پی ایس ایل فور کے فائنل میں رسائی پانے والی کوئٹہ گیلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ شین واٹسن نے عمدہ جارحانہ اننگ کھیل کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا،ٹائٹل جیتنے کے لیے بہت پر امید ہیں۔نمائندہ خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم پورے ایونٹ میں اچھاکھیلی ہے،اپنے شہر میں اپنے مداحوں کے درمیان کھیل کر بہت لطف آیا۔کوئٹہ گیلیڈی ایٹر کے…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزرا اورارکان پنجاب اسمبلی کی تنخوہوں اور مراعات میں اضافے پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیراعلی، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کے فیصلے سے بہت مایوس ہوا ہوں، اس طرح کے فیصلوں کا کوئی دفاع نہیں کیا جاسکتا، عوام کوبنیادی ضرورتوں کی فراہمی تک فیصلہ نامناسب ہے، ملک میں خوشحالی ہوتو اس طرح کے فیصلوں کاجواز بھی بنتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر کچھ ہی دیر بعد اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019 کی منظوری کے بعد جب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور اراکین کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہیں کم تھیں اور یہ تنخواہ نہیں بڑھتی تو مڈل کلاس طبقہ کبھی بھی الیکشن نہیں لڑے…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ راہداری سے متعلق بعض معاملات پرابھی بھی اختلافات ہیں جس کی تفصیلات نہیں بتاسکتا تاہم مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا بڑی کامیابی ہے۔ بھارت سے واپسی کے بعد ترجمان دفترخارجہ نے واہگہ بارڈرپرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپورراہداری کے طریقے اورمسودے سے متعلق پہلی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، بعض معاملات پرابھی بھی اختلافات ہیں جس کی تفصیلات نہیں بتاسکتا۔ کرتارپور صاحب میں زائرین کی آمدورفت کی سہولت سے متعلق پہلے اجلاس میں غورہوا۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ 2 اپریل کوکرتارپورراہداری سے متعلق ملاقات واہگہ بارڈر پر ہوگی، مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا بڑی…

Read More

کراچی (ویب ڈیسک ) اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام اور ٹوئٹر کی کوئین تو ہیں ہی تاہم فیس بک پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد دیگر پاکستانی اداکاراو¿ں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ماہرہ خان عالمی شہرت یافتہ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان کی صف اول کی اداکارہ یوں ہی نہیں کہا جاتا۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس سے لگایاجاسکتا ہے جس میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد ان کے ہم پلہ دیگر اداکاروں سے کہیں زیادہ ہے۔ ماہرہ خان انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز…

Read More

لاہور( صدف نعیم ) کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام الحمرا ادبی بیٹھک میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں فنکاروں شاہدہ منی ،حمیرا ارشد ،میگھا، پرویز کلیم، انور خان، شیبا بٹ ،فرحانہ مقصود, ڈھول پلیئر ارشمہ ،اداکار راشد محمود ،پی یوجے کا صدر نعیم حنیف اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت فنکاروں تکنیک کاروں اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد میں شرکت کی ہوئی۔فنکاروں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی اور فنکاروں سے پیار…

Read More

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان 3.2ارب ڈالرکے ادھارتیل کی فراہمی کا معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔وزیرخزانہ اسدعمر نے ایکسپریس ٹریبیون کوبتایا کہ غالب امکان ہے کہ یواے ا ی سے ادھار تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل تک نہیں پہنچ پائیگا لیکن حکومت نے رواں مالی سال کے لیے بیرونی ادائیگیوں کیلیے ضروری متبادل انتظامات کرلیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے 3.2ارب ڈالرکے ادھار تیل فراہمی کے معاہدے کی منسوخی کی وجوہات کا فورا علم نہیں ہوسکا، یو اے ای نے پچھلے ماہ مشترکہ وزارتی…

Read More