بورے والا(نمائندہ خبریں)ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ اور پارکنگ ٹھیکیدار کے عملہ کا پارکنگ ٹوکن نہ لینے پر خاتون اور اسکے دیور پر وحشیانہ تشدد،دوران تشدد ماں کی گود سے دو دن کا نومولود بچہ زمین پر گر کر جاں بحق،بچے کا چچا زخمی،ورثاءکا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ،ٹائر جلا کر ملتان روڈ بلاک کر دی،مشتعل مظاہرین نے تشدد میں شامل ایک سویپر کو دھر لیا،ورثاءکی ہسپتال سیکورٹی عملہ اورپارکنگ ٹھیکیدار کے خلاف نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی معصوم شاہ کالونی کا رہائشی محمد عمران اپنی بھابھی اور اسکے دو دن کے نومولود بیٹے کو…
Author: Daily Khabrain
انڈین ویلز(اے پی پی) راجر فیڈرر، رافیل نڈال، گیل مونفلس، کیرن خچانووف اور ڈومینک تھیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جان اسنر، فلپ کولیشرائبر، کائل ایڈمونڈ، شاپووالوو اور لینارڈ سٹروف پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ جمعرات کو امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی ٹینس کھلاڑی کائل ایڈمونڈ کو سٹریٹ سیٹس…
کراچی (نیوزایجنسیاں)نیپال کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے سپنرسندیپ لیمی چین بگ بیش لیگ میں بڑے بڑے بازوں کے چھکے چھڑانے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں بھی دھاک بٹھانے میں کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان آنے کا بھی بے صبری سے انتظار کریں گے۔18 سالہ لامی چانے نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی اور 7 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آنا بہت ہی…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائزر عون چوہدری نے کہا ہے کہ پنچاب اسمبلی ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر وزیراعظم عمران خان نے جن تحفظات کا اظہار کیا میں ان کو سپورٹ کرتا ہوں ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہئیں عمران خان کی ناراضگی بالکل درست ہے۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ایسا بل نہیں آنا چاہئے اس کے برعکس پیسہ عوام کی فلاح پر لگنا چاہئے کیونکہ وزیراعظم غریبوں کا درد…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے بل کی جو خبریں شائع ہوئی ہیں۔ دن بھر میں عوام کے مختلف طبقات میں بحث ہوئی، سوشل میڈیا پر تو ایک طوفان کی سی کیفیت رہی۔ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ جب کہ مہنگائی اتنی زیادہ ہو گئی ہے اور عام آدمی کا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور سارے یوٹیلیٹی بل جو ہیں ان کے اخراجات بڑھ رہے ہیں اس زمانے میں نہ…
کراچی(نیوزایجنسیاں)پاکستانی ٹیم اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اپنے شہر میں اپنے مداحوں کے درمیان کھیل کر بہت لطف آیا۔تیسری بارپی ایس ایل فائنل میں ٹیم نے رسائی حاصل کی ہے ۔امید ہے اس بارفائنل نام کرکے پہلی بارٹائٹل جیتیں گے۔پی ایس ایل فور کے فائنل میں رسائی پانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ شین واٹسن نے عمدہ جارحانہ اننگ کھیل کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا،ٹائٹل جیتنے کے لیے بہت پر امید ہیں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار اشرف سہیل نے کہا کہ جیسے ہی تنخواہیں بڑھانے کے بل پر وزیراعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا تو وزیراطلاعات نے یوٹرن لے لیا۔ میں سمجھتا ہوں عوامی نمائندوں کو تو عوام کی بے لوث خدمت کرنی چاہئے وزیر خزانہ نے بتایا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو رتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو تو بغیر کسی خوف کے کام کرنا چاہئے۔ اتنی جلدی یوٹرن لینا آسان نہیں ہوتا۔ جب عوام کی خدمت کرنا ہو تو تنخواہوں سے لاپرواہ ہو جانا چاہئے۔ غلط کو…
رپورٹ امتنان شا ہد پنجاب اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کے حوالے سے ایشو اس وقت کھڑا ہوا جب وزیراعظم پاکستان نے اس پر ٹویٹ کیا کہ انہیں بہت مایوسی ہوئی ہے کہ ممبران اسمبلی کی تنخواہیں ایسے وقت اور حالات میں بڑھی ہیں جب پاکستان شدید مالی بحران کا شکار ہے اور اپنے دوست ممالک کی سپورٹ سے ملک کی معیشت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بل کے حوالے سے پنجاب اسمبلی اور پنجاب کے کرتا دھرتا لوگوں کی جانب سے آگاہ نہیں کیا گیا۔…
لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے برعکس پہلی مرتبہ سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کی روح کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے مگر بلاول بھٹو نے اپنے غیرذمہ دارانہ بیان میں وہی زبان استعمال کی ہے جو پاکستان کے دشمنوں کا بیانیہ ہے۔صوبائی وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی گفتگو نے پاکستان کی بجائے اس کے مخالفین کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں،بلاول بھٹو کی باتیں…
لاہور(ویب ڈیسک)فیس بک کی ایپ واٹس ایپ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ایپ کے تھرڈ پارٹی ورڑن استعمال کرنے والے کئی صارفین کے اکاﺅنٹس عارضی طور پر معطل کر دیے۔اینڈرائیڈ اور ایپل آئی او ایس پر واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ جیسی ایپس دستیاب تھیں جنہیں تھرڈ پارٹیز نے بنایا ہے اور ان میں کئی پرکشش تبدیلیاں کر رکھی ہیں۔واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ ان تھرڈ پارٹی ایپس کی سیکیورٹی کی تصدیق نہیں کر سکتی ہے اور یہ ایپس اس کے سیکیورٹی معیار پر پورا نہیں اترتی ہیں۔واٹس ایپ نے ایک پوسٹ میں کہا…
