نیوجرسی( ویب ڈیسک ) ایک بیٹے نے اپنے والد کو بتائے بغیر ان کی سالگرہ کا بڑا اشتہار لگایا اور اس پر اپنے والد کا نمبر لکھ دیا۔ اس کےبعد پوری دنیا سے اس شخص کو ہزاروں کالز اور لاکھوں ایس ایم ایس موصول ہوئے جن میں لوگوں نے سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔ نیوجرسی کے رہائشی کرِس فیری اپنی باسٹھویں سالگرہ پر نہ رکنے والی مبارکباد کالز اور پیغامات کو دیکھ کر حیران اور پریشان ہوگئے۔ اس واقعے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے بیٹے نے شہر کے ایک بڑے اشتہار (بِل بورڈ) پر اپنے والد کی…
Author: Daily Khabrain
وا شنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکی قانون سازوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں تاریخ کی طویل ترین 18سالہ جنگ کو ختم کردے۔کیونکہ امریکی فوجیوں نے ایسی جنگ میںلڑنا شروع کیا ہے جو ان کی پیدائش سے بھی پہلے شروع ہوئی تھی۔ان خیالات کا اظہار ریپبلکن سینیٹررینڈپال اور ڈیموکریٹک سینیٹر تام یوڈال نے ایک مضون میں کیا ہے جو گزشتہ دی اٹلانٹک ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہمیں امریکی عوام کی آواز سنی چاہیے جو مشرق وسطیٰ میںنا ختم ہونے والی جنگ کی بھی مخالفت کرچکے ہیں۔ دونوں سینیٹرز نے اس…
کراچی،لاہور (این این آئی) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے خواتین مارچ سےمتعلق مقدمہ درج کرانے کے لیے آرٹلری میدان تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔عبدالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے نام پر شرمناک کتبوں اور نکاح کے خلاف گفتگو پر قانونی کارروائی کی جائے ، مارچ میں خواتین کے حقوق کیلئے کوئی بات نہیں کی گئی صرف اسلامی اقدار پر تنقید کی گئی، شرمناک اور توہین آمیز پوسٹر اور وڈیو بیان سے پورے ملک میں مذہبی اشتعال انگیزی پھیلی اور مذہبی جذبات مجروح…
کراچی(آن لائن) سات سال بعد عبوری ضمانت مسترد ہونے پر قتل کا ملزم سپریم کورٹ سے فرار ہوگیا پولیس کھڑی دیکھتی رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آپ پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قتل سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ملزم پیر ارشار کے سات سال سے عبوری ضمانت پر ہونے پر سخت حیرانی کا اظہار کیا چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ ملزم کی سات سال تک عبوری ضمانت رہنا میرے لیے دھچکا ہے۔دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کیخلاف تھانہ حیدر آباد…
ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب بھر کے تمام شہروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور میرا سب سے زیادہ فوکس عوامی سہولیات کے حوالے سے ہے۔ محکمہ مال سے لوگ بہت پریشان ہیں لوگوں کو چھوٹی چھوٹی معلومات اور فرد لینے کیلئے بھی سارا سارا دن ضائع کرنا پڑتا ہے۔ میں اس پر بہت سا کام کر چکا ہوں اور ایک تجویز زیر غور ہے کہ ہر شہر میں بعض اچھی شہرت کے حامل پراپرٹی ڈیلرز یا پراپرٹی و تعمیرات سے متعلقہ لوگوں کو فرنچائز دے دی جائے جہاں…
اسلام آباد (اے پی پی) رائے عامہ کے ایک جائزہ میں 57فیصد پاکستانی شہریوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارگردگی پراطمینان کا اظہار کیا ہے، اس جائزہ میں 83فیصد پاکستانی شہریوں نے گزشتہ سال جولائی میں ہونے والے انتخابات کے آزادانہ اورغیرجانبدارانہ انعقاد پراپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ بات انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ (آئی آر آئی) سینٹر برائے انسائیٹ نے جمعرات کو سروے کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہی ہے۔ اس سروے میں 57فیصد پاکستانی شہریوں نے کہاہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان بہت اچھا کام کررہے ہیں، سروے میں مجموعی طورپر56فیصد شہریوں نے حکومت…
لاہور (شوبزڈیسک) ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام فہد مصطفے اور مہوش حیات کی ” لوڈ ویڈنگ“ پندرہ مارچ کو دوبارہ سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔جہیز کے موضوع پر بنائی گئی رومانوی کامیڈی فلم راجھستان فلم فیسٹیول میں بہترین تفریحی فلم کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے ۔معیاری فلموں کے شائقین کی ڈیمانڈ کے مد نظر ڈسٹری بیوشن کلب جمعہ پندرہ مارچ سے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھرکے سنیماﺅں میں سپر ہٹ فلم ” لوڈ ویڈنگ “ کی دوبارہ نمائش کا آغاز کررہا ہے تاکہ سنیما گھروں میں آنے والے شائقین کو پیسہ وصول معیاری…
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان امن کے راستے پر نکل چکا ہے تاہم بھارت، انتخابات تک ہمارے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے ‘بھارت کے الیکشن تک مسائل ہوسکتے ہیں کیونکہ جب آپ نفرتیں پھیلا کر الیکشن جیتتے ہیں تو اس میں پھر کشمیر جیسے واقعات کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے ، امید ہے ہمارے تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات ہوں گے جبکہ بھارت کے ساتھ تعلقات بھی وہاں عام انتخابات کے بعد تعلقات بہتر ہوں گے، آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز دبئی کے بجائے…
نئی دلی (آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ میں 5ٹیموں کو مضبوط قرار دے دیا لیکن پاکستان کے بارے میں ان کی رائے ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔ آسٹریلیا سے سیریز ہارنے کے بعد پریس کانفرنس میں ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز کے وقت کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہوگی۔ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مضبوط نظر آتی ہیں، بھارتی ٹیم بھی مضبوط ہے اور اب آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی بہتری…
اسلام آباد (انٹر ویو : ملک منظور احمد،تصاویر :نکلس جان ) سابق سفیر اور سینئر سفارت کار فوزیہ نسرین نے کہاہے کہ حالیہ پا ک بھارت بحران کے دوران پا کستان کی جانب سے بہترین سفارت کاری دیکھنے میں آئی ہے اور پا کستان نے مشکلات کو مواقع میں تبدیل کیا ہے مودی کی خطے کےلئے اپنائی جانے والی پا لیسیاں ٹھےک نہیں ہیں ، بھارت کشمیر ی نوجوانوں کو متنفر کر چکا ہے مودی کی کوشش ہے کہ وہ کسی بھی طریقے بھارت کے آئندہ الیکشن جیت جائے ، عالمی برادری نے پا ک بھارت کشیدگی میں کمی لانے…
