Author: Daily Khabrain

نیوزی لینڈ کی موجودہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے بعد   ان کے دوسری مدت  کے لیے وزیراعظم بننےکی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے 48.9 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جو کہ نیوزی لینڈ کے  1996 سے موجودہ سیاسی نظام کے آغاز کے بعد سے کسی بھی پارٹی کو حاصل ہونے والے سب سے زیادہ ووٹ ہیں۔ اپوزیشن کی اہم جماعت نیشنل پارٹی نے 27 فیصد ووٹ…

Read More

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے نوجوان بغیر کسی تنخواہ کے ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دس لاکھ سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس میں شامل ہو چکے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے ان نوجوانوں کو جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ ایمانداری سے ادا کی گئی ہے اسی لئے ٹائیگر فورس کے نوجوان ہمارے قومی ہیروز ہیں۔  معاون خصوصی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کان کھول کر…

Read More

12 ارب 75 کروڑ روپے وصولی کے چارجز کی مد میں مزید کٹوتی کی گئی. آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ اسلام آباد(ویب ڈیسک ) موجودہ حکومت کے پہلے سال کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں 15 کھرب 35 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں اور ریونیو نقصانات کی نشاندہی کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزارت خزانہ پر آڈٹ کے لیے ریکارڈ کی عدم فراہمی، خطیر قرض اور اپنے عملے کو غیر مجاز بونس کی تقسیم کا الزام لگادیا.رپورٹ کے مطابق تقریباً 8 ماہ کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کے سامنے رکھے گئے آڈٹ سال 2019-20 کے لیے اپنی رپورٹ میں اے جی پی…

Read More

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کو سرکس قرار دیدیا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس پورٹل کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Read More

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان نیول فارمز اور نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان نیول فارمز اور نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیوی کے وکیل ملک قمر افضل نے دلائل مکمل کیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جہاں رول آف لا نہ ہو وہاں غربت ہوتی ہے اور اس کے اثرات عوام کو بھگتنا پڑتے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کا ماسٹر…

Read More

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ 11 جماعتیں 12واں بھارت، 18شہروں سے کرائے کے کارکن لا کر بھی اپوزیشن 22 ہزار  مجمع اکٹھا نہ کر سکی۔ شہباز گِل نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام شئیر کرتے ہوئے اپوزیشن پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے لکھا کہ”جلسوں سے آپکی حقیقت کیلبری کوئین، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، ٹی ٹی کرپشن زدہ خاندان ہی رہنی ہے بدلنی نہیں ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‏11 چھوٹے قد کے لوگ اکٹھے بھی ہو جائیں تو خان کے سیاسی قد سے چھوٹے ہی ہیں۔

Read More

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا کل کا جلسہ فلاپ شو تھا اور کسی کو اداروں کے خلاف دشمنوں کی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ اپوزیشن نے کل جو زبان استعمال کی خصوصاً بلاول بھٹو اور خواجہ آصف نے انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی، بلاول بھٹو آپ سے یہ توقع نہیں تھی، ہمیں توقع نہیں تھی کہ آپ خواتین کے بارے میں اتنی…

Read More

(ویب ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی مسلم رکن کانگریس الہان عمر کو مذہبی اور لسانی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا۔ فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست منی سوٹا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی منتخب رکن کانگریس الہان عمر کو نسلی تعصب کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ صومالیہ سے غیر قانونی طور پر امریکا آنے والی مہاجر ہمیں سبق پڑھا رہی ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے الہان عمر کی نجی زندگی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خاتون رکن کانگریس نے…

Read More

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کرسکا،  جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گوجرانوالہ میں اپوزیشن کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غیرجانبدارتجزیہ کاربھی کہہ رہے ہیں جلسے میں 15 سے 18 ہزار لوگ تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، لگتا یہی ہے کہ جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہےکہ طبلِ جنگ بج چکا ہے اور نوازشریف کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب دو ملاقاتوں کا ذکر کیا تو بہت سارے مسائل سے گزرنا پڑا اور دو ملاقاتوں کا ذکر کیا تو طوفان آئے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز کے جلسے میں نوازشریف کی تقریر نہیں سن سکا سوگیا تھا، کورونا کے بعد 6 ماہ صحت مند ہونے میں لگتے ہیں، آج کل طبیعت ٹھیک نہیں دواکھا رہا ہوں۔ وزیر ریلوے…

Read More