لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانوں سے جانوروں والاسلوک کررہا ہے اور ہمیں پتہ ہے کہ اُس کشمیر میں کیا حالات ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ بھارت کےتوسیع پسندانہ عزائم سے خطےکے امن کو خطرات لاحق ہیں اور اس کے منفی عزائم سے اس کے تمام ہمسایوں کو خطرہ ہے، بھارت نے خطے میں افرا تفری پھیلا رکھی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان میں بھارت کی دہشتگردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں، پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت ایک…
Author: Daily Khabrain
ملتان پسندیدہ شہرہے” خبریں”نے مقامی ثقافت کو فروغ دیا:امتنان شاہد ملتان (عوامی رپورٹر ) ایڈیٹر خبریں گروپ اور سی ای او چینل ۵ امتنان شاہد نے کہا ہے کہ انہیں ملتان شہر سے بہت پیار ہے۔ ملتان روزنامہ ”خبریں”کا شہر ہے۔یہاںکے رہائشیوں نے انہیں بہت زیادہ پیار دیا ہے۔یہاں کی ثقافت رسم و رواج اور روایات میں ایک کشش ہے۔خبریں نے یہاں کی ثقافت اور دوسری روایات کو بھی فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے بھی یہ ایک بڑا شہر ہے اور یہاں سیاحت کے منصوبوں پر…
پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔(ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے 36 سالہ عمر گل نے سدرن پنجاب کی ٹیم کے خلاف آخری میچ کھیلا۔ میچ کے اختتام پر بلوچستان اور پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل آبدیدہ بھی ہو گئے اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اپنے سوشل…
گوجرانوالا(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے آپ کہتے ہیں سارے ادارے ایک پیج پر ہیں لہٰذا عمران خان یاد رکھیں صفحہ پلٹتے دیر نہيں لگتی۔ گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حساب کتاب صرف عوام کو کرنا ہے، آٹا بھی چوری ہوتا ہے اور مارکیٹ سے غائب ہوتا ہے، پہلے غائب کردو اور پھر قیمتیں بڑھاکر مارکیٹ میں لے آؤ ، یہ ہمیں سسیلین مافیا کہتے تھے، اب پتا چلا ہے مافیا کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے مارے عوام کا مقدمہ لے کر آئی ہوں، …
(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ نے ترکی پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ تنازع کو بھڑکانے کا الزام لگادیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارےکو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نےکہا کہ نگورنو کاراباخ تنازع پر ترکی نے آذربائیجان کو وسائل فراہم کرکے جھڑپوں کو مزید بدترین کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نےکہا کہ اس معاملے پر ایک سفارتی حل کی ضرورت تھی، بجائے اس کے کوئی تیسرا ملک اپنی طاقت پر اس سرزمین پر آئے جہاں پہلے ہی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔ دوسری جانب ترکی نے الزام عائد کیا ہےکہ آرمینیا آذربائیجان کے علاقے پر غیر…
لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام نے ابو بچاؤ کرپشن چھپاؤ تحریک سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے حزب اختلاف کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گیا اور حزب اختلاف کی 11 جماعتیں مل کر بھی 8 ہزار سے زائد لوگ اکھٹے کرنے میں ناکام ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے فی اپوزیشن پارٹی 700 لوگ بنتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ لوگ تو وزیر اعظم عمران خان نے…
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف بننے والے اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اپنی پہلی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اس اتحاد میں بڑی اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں اور اپوزیشن کے جلسے کو موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کے حوالے سے سنگ بنیاد کے طور پر دیکھا گیا۔ مریم نواز قافلے کے ہمراہ رات تقریباً ساڑھے 9 بجے گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم پہنچیں، بلاول…
بہاولپور: پاکستان میں پہلی بار قومی ٹرائیتھلون 2020ء مقابلے ہفتہ سے شروع ہونگے۔ ٹرائیتھلون مقابلے 17 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بہاولپور میں منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی اور صحتمندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔ تین روزہ ٹرائتھلون 2020ء مقابلوں میں تین ایونٹس منعقد ہوں گے۔ ایونٹس میں تین سو میٹر تیراکی کے مقابلے، 20 کلومیٹر سائیکلنگ کے مقابلے ہوں گے جبکہ 10 کلومیٹر دوڑ بھی ان مقابلوں کا حصہ ہوگی۔ ان مقابلوں میں یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے طلبہ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سرکاری ملازمین، محکمہ پولیس، پاکستان رینجرز اور پاک فوج…
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بھارت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا انحصار بھارت پر ہے اور وہ اس مقصد کے لیے سازگار ماحول تیار کرے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازگار ماحول کی تیاری کے لیے بھارت اپنے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات ختم کرے، کشمیری عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کرے اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر…
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا جلسہ شادی کے ولیمے جیسا ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے جلسہ سے کوئی پریشانی نہیں بلکہ حکومت اپوزیشن کے جلسہ سے لطف اندوز ہورہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جو نمبر ڈائل کررہی ہے وہ عوامی خدمت میں مصروف ہے تین سال انتظار کریں لیکن اپوزیشن کے جلسہ کی اچھی بات یہ ہے کرسیاں ایس او پیز کے مطابق رکھی ہیں۔ سینیٹر فیصل…
