Author: Daily Khabrain

(ویب ڈیسک)گجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جب کہ مختلف شہروں سے سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پی ڈی ایم آج مسلم لیگ ن کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر گجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔ جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز…

Read More

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا میں سب سے زیادہ لوگ امراض قلب سے مرتے ہیں۔ اسلام آباد میں نیشل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران نے کہا کہ میں اپنی خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ دسمبر میں میرے آنے کے بعد سے اب تک نسٹ نے بہت اہم اور بنیادی چیز پیدا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اور پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ امراض قلب سے مرتے ہیں اور بدقسمتی سے یہ بہت مہنگا علاج ہے تو جو آپ نے مقامی سطح…

Read More

(ویب ڈیسک)برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے  اپنے ہم وطن فٹبالر رونالڈو نزاریو کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نیمار نے  پیرو میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پیرو کے خلاف  شاندار ہیٹ ٹرک کرکے جہاں ٹیم کو کامیابی دلوائی وہیں انہوں نے سابق برازیلین سپر اسٹار  رونالڈو نزاریو کا بین الاقوامی مقابلوں میں گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 28 سالہ نیمار بین الاقوامی مقابلوں میں 64گول کے ساتھ  پیلے کے بعد سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے  برازیلی کھلاڑی بن گئے ہیں، پیلے77 گول کے ساتھ پہلے اور رونالڈو 62 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Read More

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا اور مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گورنر ہاؤس میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہی سے دوچار رہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت گئے تھے اور مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے جس…

Read More

(ویب ڈیسک)انگلش کرکٹ بورڈ نے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت کی تصدیق کردی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2021 کے شروع میں دورے کی دعوت دی ہے، اس حوالے سے  پی سی بی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بات کرکے حتمی فیصلہ کریں گے اور  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ای سی بی اپنا کردار ادا کرے گا۔ انگلش بورڈکا کہنا ہے کہ مجوزہ دورہ پاکستان سے پہلے سکیورٹی اور صحت کے معاملات دیکھنا ہوں گے۔ دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے…

Read More

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اپوزیشن جلسے کرے گی تو حکومت نے بھرپور جواب دینے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف خود بھی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پارلیمنٹ ہاؤس یا دیگر تقاریب میں حزب اختلاف کو جواب دیں گے۔ دوران اجلاس وزیراعظم نے ہدایت دی کہ وزراء پریس کانفرنس اور ٹاک شوز میں وزیراعظم کا بیانیہ آگے بڑھائیں، اپوزیشن کی کرپشن اور پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پیش کریں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس…

Read More

وزیراعظم نے قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دی، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیجی تھی اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت نے آئندہ 15 رو زکیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیجی تھی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کی وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ہدایت کی تھی۔یاد رہے اوگرا کی ارسال کردہ سمری میں…

Read More

لاہور:وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کورونا کا شکارہو گئے، میاں اسلم اقبال نے خود کوگھرپرکورنٹائن کرلیا۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے،صوبائی وزیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، میاں اسلم اقبال کی گزشتہ شام طبیعت ناساز ہوئی ،ٹیسٹ کرانے پر کورونا پازیٹو آگیا ۔

Read More

لاہور : کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی سی پی او) لاہور عمرشیخ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس پی سی آئی اے) عاصم افتخار کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران میٹنگ میں موجود دیگر افسران نے بیچ بچاؤ کرایا۔ ذرائع کے مطابق موٹروے گینگ ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے معاملے پر اعتماد میں نہ لینے پر سی سی پی او عمر شیخ  ایس پی سی آئی اے پر برہم ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ  اور ایس پی عاصم افتخار میں تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا۔…

Read More

اسلام آباد ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں پشاور موڑ پر قائم پناہ گاہ کا دورہ ، وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہ میں معیاری اور بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے مسافروں کےساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادمیں پشاور موڑ پر قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پناہ گاہ میں سہولیات اور انتظامات پر بریفنگ دی گی۔ وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں میں بہترین…

Read More