بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 14 شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ لسبیلہ کےعلاقے حب میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد میتیں آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردی گئیں۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز دہشت گردی کے دو بزدلانہ واقعات میں 20 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل…
Author: Daily Khabrain
ویب ڈیسک : حیدرآباد ہائی وے پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لونی کوٹ ایم نائن موٹروے پر دو ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک ٹرالر الٹ گیا ہے اور ہائی وے پر ٹریفک بھی معطل کردیا گیا ہے۔ ایک الٹ جانے والے ٹرالر میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر پھنس گئے ہیں جبکہ حادثے کا شکار ٹرالر سے عملے کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں اور دوسری جانب ایم نائن پر موٹروے پولیس ٹریفک بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ حادثے کے حوالے سے…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیش رہنماوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سارے ڈاکو اکھٹے ہو کر این آر او مانگ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی میں کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او دینا آسان ہے لیکن ملک کی تباہی ہے۔ این آر او دے دوں تو زندگی آسان ہو جائے گی، ہم بھی پارلیمنٹ میں چار سال آرام سے تقریریں کریں گے، بہتری کا راستہ آسان نہیں ہوتا ، لیکن مشکل فیصلے ہی آپ کو آگے لے کر جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غلط…
امریکا نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو گرفتار کر لیا۔ میکسیکو کے سابق وزیر خارجہ مارسیلو ابرارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ امریکی حکام نے جنرل سیلواڈور سنفیگوز کو لاس اینجلس ائیرپورٹ سے گرفتار کیا۔ مارسیلو ابرارڈ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ امریکا میں تعینات میکسکن سفیر نے انہیں سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو کن الزامات پر گرفتار کیا گیا یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی امریکی حکام نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع…
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ٹی وی مباحثہ میں کہا کہ انتخابات میں کامیابی نہ ملی تو لیبر پارٹی کی قیادت چھوڑ دیں گی گی اور اپوزیشن سربراہ نہیں بنیں گی۔ جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وزیراعظم کا عہدہ بہت قربانیاں مانگتا ہے اور انہوں نے اس کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیا ہے۔
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 2012 میں ایک 15 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے جرم میں 5 افراد کو سزائے موت سنادی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ سزا شمالی ضلع تانگیل میں خواتین اور بچوں کے خلاف بدسلوکی کے کیسز سے نمٹنے کے لیے قائم خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی۔ پراسیکیوٹر نسیم احمد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا دوست اسے ندی کے کنارے لے کر گیا جہاں اس کے دو اور دوستوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور دو دیگر افراد نے ان کی مدد کی۔ نسیم احمد کا کہنا تھا کہ…
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے گوجرانوالا میں ن لیگ کے جلسے میں سیاسی کارکن ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے۔ پی ڈی ایم کے جلسے کےلیے جناح گراؤنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ جلسہ گاہ میں ایک مقام پرسیاسی کارکن آپس میں جھگڑ پڑے، آپس میں گتھم گتھا کارکنوں نےایک دوسرے پرتھپڑوں کی بارش کردی جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور رضا کاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن آج گوجرانوالا کے جناح اسٹیڈیم میں پاور شور کررہی ہے اور جلسے سے مریم نواز، بلاول، فضل الرحمان و…
اسلام آباد: اٹلی کی حکومت نے سال 21-2020 کے لیے "ڈیکریٹو فلوسی” نامی سالانہ ورک ویزا کے تحت پاکستانی شہریوں کے لیے موسمی اور غیر موسمی ورک ویزا دوبارہ کھول دیے ہیں۔ اطالوی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت کچھ غیر یورپی یونین کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو 30ہزار سے زیادہ ورک ویزے جاری کیے جائیں گے، اٹلی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں منتقل کردہ تفصیلات کے مطابق زراعت، سیاحت، تعمیرات اور فریٹ فارورڈنگ سیکٹر کے پاکستانی مزدور اور کارکن اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
2020ء میں بھی غیرجمہوری کوششیں جاری ہیں ، عوام کیساتھ ناانصافی ہوگی کہ ہم اس نالائق ، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں ، چیئرمین پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو لالہ موسیٰ (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیشہ یہ جدوجہد رہی کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں، ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے، عوام کیساتھ ناانصافی ہوگی کہ ہم اس نالائق ، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں ، 70 سال سے جمہوریت کو چلنےنہیں دیا جا رہا، عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جمہوریت کو بحال کرنا پڑے گا ، اس نااہل کے جانے کا وقت آچکا…
(ویب ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اب حکمران ہم سے این آراو مانگ رہے ہیں لیکن ہم انہیں این آر او نہیں دے رہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، تحریک کا آغاز آج گوجرانوالہ سے ہو گا کیونکہ موجودہ پارلیمنٹ منتخب پارلیمنٹ نہیں ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے آئی ہے جس کی وجہ سے عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے…
