Author: Daily Khabrain

لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد نہ ہٹانے کے خلاف کیس میں وزیراعظم عمران خان کا تحریری جواب آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز کی تاحال موجودگی پرفیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور وفاقی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ وزیراعظم بتائیں کہ توہین آمیز مواد مستقل طور پر ہٹانے کے لیے کیا کررہے ہیں؟ انہوں نے ریماکس دے کہ کیا وزیر اعظم یہ چاہتے ہیں کہ گلی…

Read More

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اطراف میں 2 ہزار 166 نئے مکانات کی تعمیر کی حتمی منظوری دے دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق آباد کاری میں توسیع کا منصوبہ 8 ماہ کے التوا کے بعد دوبارہ شروع ہوجائےگا۔ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور بحران نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ‘امن معاہدوں’ پر دستخط کیے۔ معاہدے کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کے یکطرفہ الحاق کے اپنے منصوے کو…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ایک کھلاڑی سے مبینہ بکی کے رابطے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ایک مبینہ بکی نے ایک ٹیم کے کھلاڑی سے رابطہ کیا، کھلاڑی کی جانب سے اطلاع کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ڈائریکٹر پی سی بی اینٹی کرپشن اور سیکیورٹی یونٹ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھلاڑی کے اس عمل…

Read More

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت  پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کل  قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس    کو حکومت کا  منفی ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت  جلسے کو روکنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  گجرانوالہ جانےوالی ہرسڑک پر کنٹینررکھےہوئے ہیں ۔  سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم…

Read More

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مذاکرات نہیں ہوسکتے بھارت مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔  اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوٴن کو آج 437 دن ہو چکے ہیں، اس دوران متعدد نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا جاچکا ہے، بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، کلبھوشن کیس میں بھارت کو نظرثانی صرف پاکستانی عدالت سے ہی مل سکتی ہے۔ ترجمان…

Read More

تھائی لینڈ میں حکومت کیخلاف مظاہرے روکنے کے لیے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کے تحت ملک میں 4 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ نئے حکم نامے کے تحت بینکاک میں 20 سے زائد مظاہرین گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ خایل رہے کہ تھائی لینڈ میں مظاہرین وزیراعظم کے استعفے اور شاہی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بینکاک میں مظاہرے کی کال طالب علم رہنماوں کی جانب سے…

Read More

ویب ڈیسک : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو یہ اعزاز ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں عطا کیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزرا ءاور اعلیٰ عسکری حکام  نے شرکت کی۔ اس موقع پر  پاک بحریہ کے نئے سربراہ  کی صدر عارف علوی سے ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read More

فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور 6 اہلکار شہید ، فائرنگ سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آگ لگ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کوئٹہ (ویب ڈیسک ) مکران کوسٹل ہائی وے پراوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور 6 اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پرافسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ہائی وے پراوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آگ لگ گئی۔ ہشتگردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور چھ اہلکار شہید ہوگئے۔واقعہ کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر پیش…

Read More

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کے معاملے پر لندن کے دو اخبارات میں اشتہار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 7 اکتوبر کے آرڈر میں جنگ اور ڈان میں اشتہار شائع کرانے کا حکم دیا تھا۔ وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف برطانیہ میں ہیں، لہذا ان کی طلبی کے لیے برطانوی اخبارات میں بھی اشتہار دیے جائیں۔ درخواست میں…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر  نے کہا ہےکہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں لہٰذا حکومتی اقدامات کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو سخت اقدامات کریں گے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نےکہا کہ ملک بھر میں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.37 فیصد رہی جو 50 روز کے دوران بلند ترین شرح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مظفرآبادمیں کورونا مثبت آنےکی شرح بلند ترین  اور کراچی میں بھی زیادہ ہے جب کہ لاہور اور اسلام آباد میں کیسز بڑھ رہے…

Read More