اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم صفدر ٹھیک کہتی ہیں کہ جنوری میں حکومت جائے گی لیکن حکومت جنوری 2020 میں نہیں جنوری 2028 میں جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایسے لوگ جن پر کرپشن کے مقدمات قائم ہیں وہ حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، ان کو معلوم ہے کہ اگر حالات اچھے ہوں گے تو ان کی تو جگہ نہیں ہوگی، ان کا بنیادی مقصد لوٹی ہوئی دولت کا تحفظ دینا ہے، یہ چاہتے ہیں حکومت پریشر میں آکر…
Author: Daily Khabrain
قومی ایئر لائن کے شعبہ ٹریفک کے افسرعلی میر ملاح کو سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علی میر ملاح نے حیدر آباد میں 44 ایکڑ ایگریکلچرل لینڈ کو غیر قانونی طریقے سے اپنے بیٹے اور رشتہ داروں کے نام الاٹ کروایا جس پر کارروائی کرتے ہوئے نیب کراچی نے علی میر ملاح کو ماڈل کالونی سے حراست میں لیا ہے۔ سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمینٹ میں ملوث پی آئی اے افسر کو حیدر آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نے پی آئی اے افسر علی میر…
اسلام آباد نے تجویز کردہ 40 میں سے دو سفارشات پر موثر عمل درآمد‘ 26 پر جزوی طور پر جبکہ 9 پر بڑی حد تک عمل کیا ہے. ایشیا پیسفک گروپ کی رپورٹ سڈنی(ویب ڈیسک ) منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی روک تھام سے متعلق عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسفک گروپ ( اے پی جی) نے پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی روک تھام سے متعلق ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کے مشاہدے کے…
سابق وزیراعظم کی طلبی کا اشتہار اخبارات کے لندن اور لاہور ایڈشنز میں سیاہ سیاہی سے بیک پیج پر چھاپہ جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی 19 اکتوبر کے اخبارت میں نواز شریف کا اشتہار چھاپنے کی ہدایت کردی ، جس کے ذریعے سابق وزیراعظم کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا جائے گا ۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق اشتہار کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے مفرور ہیں ، مسلم لیگ ن کے قائد کو اشتہار کے ذریعے پیشی کا آخری موقع دیا جاتا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف…
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کے خلاف درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تقریباً دو کروڑ سے زائد افراد ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کر رہے ہیں ان کی آئی ڈی کو…
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ اگر مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم بند کر دے تو بھارت سے مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔ معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے ثبوت موجود ہیں، اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے رابطے میں تھا، پاکستان کے پاس بھارت سے کی گئی فون کالز کے ثبوت بھی موجود ہے۔ معید…
(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، کورونا وباء کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور گہرے دو طرفہ تعلقات موجود ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ہم اس…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ازخود نوٹس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ کراچی میں بجلی کی تقسیم ممبئی سے کنٹرول ہو رہی ہے اور یوں لگتا ہے آخر میں اس کمپنی کے تانے بانے ممبئی سے نکلیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کے الیکٹرک کے ایم ڈی، سی ای او اور چیئرمین نیپرا سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ایک بار…
لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان کیاہ ے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے گرفتار کیا گیا۔ سینٹرل پولیس آفس کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کی سربراہی میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے دن رات محنت کی جب کہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کا ملزم کی گرفتاری میں کلیدی کردار رہا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے…
(ویب ڈیسک)حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں میں رکاوٹ کے بجائے اجازت دینےکافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی اور مریم نواز سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو جلسوں میں شرکت کی اجازت دی جائےگی تاہم اپوزیشن کو کورونا سے متعلق ہدایات کو مدنظر رکھنےکاکہاجائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت سمجھتی ہےکہ اپوزیشن جلسے کرکےخودکو بے نقاب کرے گی کیونکہ وہ شہریوں کوگھروں سے باہرنکالنے میں کامیاب نہیں ہوپائےگی۔ دوران اجلاس وزیراعظم…
