20,30 40درجہ حرارت پر تجربہ میں وائرس کے زندہ رہنے کی شرح کم پا ئی گئی انفلوئنزا ے کا وائرس چکنی سطحوں پر صرف 17دن تک زندہ رہتا ہے،کرونا وائرس کپڑے جیسی کھردری جگہ پر 14روز بعد زندہ پایا گیا۔سورج کی روشنی وائرس کو مارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔آسٹریلوی محققین ۔دنیا بھر میں پھیلی وباءسے آنکھوں کے ٹشو بھی متاثر ہونے کا انکشاف چینی خاتون کے آنکھوں کے آپریشن کے دوران یہ مرض سامنے آیا ہے۔
Author: Daily Khabrain
ویب ڈیسک : برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کرنے والی سابق اداکارہ میگھن مارکل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ’سب سے زیادہ ٹرول کی جانے والی’ سیلیبریٹی ہونے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ڈچز آف سسیکس نے 20 سال سے کم عمر افراد کے لیے ’ٹین ایجر تھراپی’ نامی پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اس موضوع پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شہزادہ ہیری بھی موجود تھے اور انہوں نے ذہنی صحت کے عالمی دن یعنی 10 اکتوبر کو نوجوان میزبانوں سے بات چیت کی۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق میگھن…
لاہور: موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد فیصل آباد سے گرفتار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔ 2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ…
اسلام آباد / کراچی: حکومت نے کے الیکٹرک کا ٹیرف ایک روپے9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے بڑھا دیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے کہ حکومت نے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھا دیا، اس حوالے سے پاور ڈویژن نے نوٹفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1 روپیہ 9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف دیگر بجلی کمپنیوں کے برابر ہو گیا، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق یکم ستمبر…
نہ ہی منتخب وزیرِاعظم کو گرفتار کرنے کیلئے پرائم منسٹرہاؤس فتح کیا جاتا، اسی لیے ہم کہتے ہیں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘۔ قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم کی ہدایت پر عمل کیا جاتا توسقوطِ ڈھاکہ اور 12 اکتوبر جیسی بغاوت نہ ہوتی، اسی لیے ہم کہتے ہیں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘۔ انہوں نے 12 اکتوبر1999ء کو سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے مارشل لاء کے غیرآئینی اقدام پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 72 برس پہلے سٹاف کالج کوئٹہ میں قائدِ اعظم کی ہدایت…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز کے اختتام پر منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں منفی رجحان رہا ہے جس میں مارکیٹ 588 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 209 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 268 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 80 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,047 جبکہ کم ترین سطح 40,149 رہی ہے…
اشیائے ضروریہ میں خود ساختہ اضافےپر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا،عوام کو منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کو قیمتوں کی موجود صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ نرخوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اشیاء کی مقررہ قيمت پر فراہمی یقینی بنانے کے موثر اقدامات پرغور کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایڈمرل امجد نیازی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان کی طرف سے غیر اخلاقی مواد کو جواز بنا کر ٹک ٹاک ایپ کو بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد مختصر ویڈیوز شیئر کرنے کی سوشل میڈیا ایپ نے ملکی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائے گی جس سے ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شروع کر دے۔ پی ٹی اے کے ایک اعلی افسر نے بھی بات کرتے…
ویب ڈیسک : کورونا میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحتیابی کے لیے کئی راتیں بھوکا رہنے والا بھارتی شہری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کسان بسا کرشنا راجو کے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب راجو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سنی تو اسے شدید دھچکا لگا تھا۔ بھارتی کسان کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ بسا کرشنا راجو ٹرمپ کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا اور اس نے گزشتہ برس ایک 6 فٹ کا ٹرمپ کا مسجمہ کھڑا…
